ایشوریہ نےفلم ’دن اور رات‘ کا معاوضہ 10 کروڑ مانگ لیا

ممبئی۔ ۵؍جنوری: ایشوریا رائے نے فلم ’دن اور رات‘ کے ری میک کے لیے 10 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔فلم میں ایشوریا رائے ڈبل رول ادا کریں گی، جس میں شوٹنگ کا وقت اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگا جس کے باعث وہ دوسری مصروفیات کو وقت نہیں دے سکیں گی، یہی وجہ ہے کہ ایشوریا نے اس کردار کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔غیر ملکی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ساز پریرنا ارورا کا یہ فلم بنانے کا مقصد بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 50 اور 60 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔فلم ’دن اور رات‘ ان کی ہی 1967 کی مشہور فلم کا ری میک ہے جس میں ممکنہ طور پر ایشوریا کے ساتھ خود سنجے دت جلوہ گر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *