شمالی بہار کے مسلمانوں کے لئے سانحہ عظیم: محمد صدرعالم نعمانی
سیتامڑھی ۔۵؍جنوری: سابق ریاستی وزیر اقلیتی فلاح وسائنس وٹکنالوجی الحاج شاہد علی خان کاانتقال جے پور میں دل کا دورہ پڑنے سےہوگیا وہ تقریباً 59برس کے تھے انکے انتقال سے بہار اور خصوصاً شمالی بہار کا سیتامڑھی شیوہر چمپارن اضلاع ایک عظیم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا جسکی تلافی مستقبل قریب میں ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں ایک تعزیتی نشست میں کیا انہوں نے کہا کہ شاہد علی خان بہت ہی نیک پرہیز گار اور صوم صلاۃ کے پابند تھے دینی حمیت انکے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئ تھی وہ سلام میں ہمیشہ پہل کرتے تھے علماء اور بزرگان دین کی بڑی قدر کرتے تھے وہ ہمیشہ مسکراکر لوگوں کا استقبال کر تے تھے دینی جلسوں میں کثرت سے جایا کرتے تھے وہ ایک بار حج اور کئ بار عمرہ بھی کرچکے تھے انکے انتقال کی خبر سے ہمیں گہرا صدمہ پہونچا ہے موت تو سب کو آنی ہے مگر کسی کی موت ایسی ہوتی ہے جس سے صرف خاندان ہی نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں آج شاہد علی خان کے انتقال سے پورا بہار خصوصاً سیتامڑھی شیوہر کے لاکھوں لوگ غم سے ندھال ہیں وہ عوام میں بہت ہی مقبول تھے تبھی تو وہ سیتامڑھی اسمبلی حلقہ سے دوبار پوپری اسمبلی حلقہ سے دوبار اور سورسنڈ اسمبلی حلقہ سے ایک بار (کل) پانچ بار فتحیاب ہوئے اور انہیں نتیش کمار و جیتن رام مانجھی کی کابینہ میں وزیر اقلیتی فلاح وسانئس وٹکنالوجی سمیت کئ اہم محکمہ کا قلمدان سونپا گیا جسے بحسن خوبی انجام دیتے ہوئے محکمہ میں نمایاں کارکردگی پیش کی , اس موقع پر محمد بشیر ,ابرارالحق نعمانی ,حافظ سرفراز احمد محمد ارشاد محمد نظام الدین محمد عبید محمد ذکراللہ عبدالخالق محمد ارشد نے شرکت کی ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا ء فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...