سی بی آئی عدالت کل اپنا فیصلہ سنائے گی
رانچی۵ ؍جنوری : اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں قصور وار قرار دیئے گئےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی سزا پر جمعہ کو بحث مکمل ہوگئی ہے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کل اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سزا کا اعلان ملتوی کردیا گیا تھا ۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لالو پرساد کو سزا سنائی جائے گی ۔لالو پرساد یادو کے وکیل نے سی بی آئی عدالت میں عرضی داخل کرکے کم سے کم سزا دینے کی درخواست کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ چارہ گھوٹالہ میں کچھ لوگوں کو بری کردیا گیا ہے ، ہماری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ہے ، دل کا آپریشن ہوا ہے ، ایسی حالت میں ہمیں کم سے کم سزا دی جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ لالو کے وکیل نے عرضی میں لکھا ہے کہ پیسہ نکالنے میں میرا کوئی سیدھا ہاتھ نہیں ہے ، اس لئے کم سے کم سزا دی جائے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...