بی جے پی یک نکاتی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہے

اتراکھنڈ کے مدارس میں پی ایم کی فوٹو لگانے کے فرمان پر کانگریس میڈیا ترجمان ریحان قریشی کا سخت رد عمل
دیوبند،8؍ جنوری(ایس۔چودھری)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شہر میڈیا ترجمان ریحان قریشی نے اترکھنڈ سرکارپر مدارس میں پی ایم کی فوٹو لگانے والے سرکولر پر سخت رد عمل کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت مسلمانوں اور ان کے مذہبی مقامات کونشانہ بناکر کام کررہی ہے ۔جاری بیان میں ریحان قریشی نے کہاکہ ایک جانب بی جے پی سب کا ساتھ اور سب کے وکاس کا نعرہ دیتی جبکہ دوسری جانب وہ عملی طورپر یک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرکے مسلمانوں کی ہراساںکرنے میں کوئی کسر باقی نہیںچھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ حکومت کے ذریعہ مدارس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگانے والے حکم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے فرمان ثابت کرتے ہیں کہ بی جے پی مسلمانوں کو نشانہ بناکر کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام میں بلا ضرورت فوٹو کھنچوانااور انہیں دیواروں پر چسپال کرناسخت ممنوع ہے لیکن اس کے باوجودبی جے پی حکومت اس قسم کے بے تکے فرمان جاری کرکے مسلمانوں اور مدارس کے خلاف کام کرنے پر اڈی ہوئی ہے۔ریحان قریشی نے کہاکہ ایک طرف بی جے پی مسلمانوں کی خیر خواہ ہونے کا ڈھونگ کررہی ہے جبکہ دوسری جانب انہیں بدنام کرنے اور ہراساں کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے مدارس کو نشانہ بنانے والے قدم کو قطعی طورپر برداشت نہیںکیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *