دسمبر تک پورا بنگال ’جیو‘ کے دائرے میں:مکیش امبانی

کولکاتہ،16؍جنوری:دسمبر تک پورا بنگال ریلائنس جیو کے دائرے میں ہوگا اور کمپنی ریاست میں پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ جیو نیٹ ورک کے دائرے میں مغربی بنگال کی 100فیصدی آبادی اس سال دسمبر میں آ جائے گی اور انہوں نے ریاست میں غیر جیو کاروبار میں اگلے تین سالوں میں 5,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔یہاں بنگال عالمی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امبانی نے کہا کہ کمپنی ریاست میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے جیو نیٹ ورک کے دائرے میں ریاست کے 1,000شہر اور 39,000 گاؤں ہیں۔جیو بنگال کی 100فیصد ی آبادی تک سال 2018کے دسمبر میں پہنچ جائے گا۔ریاست کا ہر شخص4جی ٹیکنالوجی کے دائرے میں ہوگا۔ہم آپٹیکل فائبر کے ساتھ بنگال کو جوڑنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔گروپ ریاست کے پانچ اضلاع میں ڈیجیٹل خدمات لانچ کرے گی، جس میں ڈیجیٹل کو فروغ دے گی۔انہوں نے ریاست میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بنگال میں اگلے تین سالوں میں غیر جیو کاروبار میں 5,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے مصروف عمل ہیں۔مغربی بنگال حکومت کی اقتصادی سرگرمیوں اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے امبانی نے کہاکہ ’دیدی‘ آپ کی قیادت میں بنگال بہترین بنگال بن رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *