Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبرا کے وفا پارک میں معیشت فیسٹ2018 کے انعقاد کا فیصلہ

by | Feb 19, 2018

معیشت فیسٹ بینر

معیشت فیسٹ بینر

قرب و جوار کے اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش
ممبرا(معیشت نیوز) مہاراشٹرضلع تھانے کےمسلم اکثریتی علاقہ کوسہ ممبرا میں معیشت اکیڈمی کی جانب سے معیشت فیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں قرب و جوار کے اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ معیشت اکیڈمی کی انچارج شرمین طاہر انصاری کے مطابق ’’اس وقت اسکول و کالج میں تعلیم اپنے اختتامی مراحل میں ہے جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔بچوں کے اندر جہاں یہ خواہش موجزن ہے کہ وہ اچھے نمبرات سے پاس ہوں وہیں وہ ان سرگرمیوں میں بھی شامل ہونا چاہتے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو جلا بخش سکے۔لہذا یہ وہ وقت ہے کہ جب طلبہ وطالبات کی رہنمائی کی جائے اور انہیں بہتر مستقبل کے لئے تیار کیا جائے‘‘۔
شرمین طاہر انصاری کے مطابق’’ مذکورہ فیسٹ میں جہاں تحریر و تقریر کے ساتھ سیرت و قرات کا مقابلہ رکھا گیا ہے وہیں اس بات کی کوشش کی گئی ہہے کہ موضوعات ایسے منتخب کئے جائیں جو موجودہ حالات سے مطابقت رکھتے ہوں ۔لہذا درختوں کی حفاظت پر جہاں ڈرائنگ رکھی گئی ہے وہیں انٹرنیٹ کی تباہ کاریوں پر تقریری مقابلہ رکھا گیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ ادارہ معیشت گذشتہ کئی برسوں سے فائنانشیل لٹریسی پر کام کر رہا ہےجبکہ معیشت کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے مختلف علمی کاموں میں شامل رہے ہیں۔حکومت مہاراشٹر کی ہائی لیول محمود الرحمن کمیٹی جس نے ریاست کے مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی ،اقتصادی معاملات پر اپنی تحقیقی رپورٹ پیش کی تھی اس میں بھی دانش ریاض پیش پیش رہے ہیں۔
شرمین انصاری کہتی ہیں کہ ’’دانش ریاض کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہم معیشت اکیڈمی کو بہتر طور پر قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور بہتر تعلیم سے طلبہ و طالبات کو مزین کر رہے ہیں۔مذکورہ فیسٹ جہاں ہماری حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا وہیں ہم اپنے متعلقین تک یہ پیغام بھی پہنچا سکیں گے کہ ہم نے اب تک کس طرح کی تعلیم دی ہے اور کس اسٹینڈرڈ تک اپنے بچوں کو لے جانا چاہتے ہیں‘‘۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...