اردو کی ترقی کے آسان راستے

احمد نثارؔ
احمد نثارؔ

احمد نثارؔ
بھارت کی کئی ریاستوں میں اردو اکیڈمیاں ہیں۔ لیکن ان میں اکثر و بیشتر پروگرام، اردو پروفیسروں اور شعراء کی تقریب کاریوں پر ہی مبنی دیکھے جاسکتے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان پروگراموں کو کچھ وسعت دے کر اردو کی ترقی کی بنیاد مضبوط کی جائے؟
ایسا کرکے دیکھئے!
1. اردو اکیڈمی کا مشاورتی بورڈ اپنا سالانہ پروگرام صحیح وقت پر بنائے اور اس کا بجٹ سال بھر کے لئے استعمال کریں نا کہ فروری اور مارچ کے اواخر میں سیمیناروں اور مشاعروں کے انعقاد کی نوبت آپڑے۔
2. تعلیمی، لسانی، نشر و اشاعت کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے قابل اور ماہر افراد کو مقرر کریں، جو اپنا کام تیزی سے انجام دینے والے ہوں۔
3. مسلم اور غیر مسلم خواہش مندحضرات جو اردو سیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے اردو سینٹرز کھولیں۔
4. ہر ضلع میں اردو کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لئے ضلعی سطح پر ٹیمیں بنائیں جو بنیادی طور پر کام کرسکیں۔
5. مختلف زبانوں میں موجود سائنسی و تکنیکی کتابوں کو اردو زبان میں ترجمہ کرنے کے پروگراموں پر زور دیں۔ مترجمین کو تلاشیں مقرر کریں اور ان سے کام لیں۔
6. اردو لائبریریوں کا قیام جہاں کہیں بھی ضرورت محسوس کی جائے وہاں کریں۔ خاص طور پر مدرسوں میں اسکولوں میں، خانقاہوں میں اور اردو بازاروں میں۔
7. ایسے میگزین شروع کریں
1۔ اردو میگزین (ادب اور جنرل)
2۔ مسابقتی مطالعہ کے لئے اردو میگزین
3۔ بچوں کے میگزین (اکادمک)
4۔ سائنس میگزین (سائنس اور ٹیکنالوجی)
5۔ اردو اکیڈمی ڈائریوں اور کیلنڈروں کی پرنٹنگ اور تقسیم (دفاتر اور اسکولوں، اساتذہ وغیرہ کے لئے)
8. مندرجہ ذیل سرگرمیاں شروع کریں۔
1۔ اردو اسکولوں اور مدراسوں میں ضلعی اور صوبائی سطح پر مختلف موضوعات پر کوئز مقابلہ کا سلسلہ شروع کریں۔ خواہشمند حضرات کو مدعو کریں جو ایسے کوئز کا اہتمام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا پھر ماہر ہیں۔
2۔ اردو زبان کا استعمال کرتے ہوئے سائنس کی نمائشیں منظم کریں۔
3۔ ضلع اور ریاستی سطح پر مضمون نگاری، تحاریر، تقاریر، پریزنٹیشن، ڈبیٹ، بحث و مباحثہ کے پروگرام خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لئے انعقاد کریں۔ اور ان کا بھرپور تعاون کریں، انعامات سے نوازیں۔
4۔ سائنس اور سائنسی ادب اور اس کی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہوئے ان سے متعلق پروگراموں کو نشاندہی کریں اور انہیں عام کریں۔
9. ایسے بھی ایوارڈ شروع کریں جس سے ہر طبقے اور سطح کے احباب کی حوصلہ افزائی ہو۔
1۔ اردو ادب (شاعر، ادیب، مصنف، مورخ، صحافی وغیرہ)
2۔ بہترین طالب علم
3۔ بہترین اساتذہ
4۔ بہترین اسکول
5۔ بہترین تنظیم
6۔ بہترین این جی او
10. ان کے نام پر ایوارڈ شروع کریں
1۔ . ڈاکٹر اے پی جے. عبدالکلام (سائنس)
2۔ ابن سینا (یونانی طب)
3۔ مولانا ابوالکلام آزاد (سماجی خدمت)
4۔ ڈاکٹر علامہ اقبال (فکر قوم، اردو اور فارسی شاعری)
5۔ خواجہ الطاف حسین حالی (اردو ادب)
6۔ خواتین کی بہترین اردو خدمات کے لئے بیگم حضرت محل ایوارڈ۔
11. اکیڈمی میں ایک انکوائری مرکز یا سیل قائم کریں، جو اردو معاملات سے متعلق اردو لوگوں کی رہنمائی ہر وقت کر سکے۔
12. کیریئر اور گائیڈنس سیل قائم کریں۔ سیول سرویسیز میں اردو زبان کا انتخاب اور اس کی تیاری پر کام کریں۔
13. اردو مراکز اور اردو محاذوں کے نام پر اردو سینٹرز اور اسکولوں اور کالجوں کا نام رکھیں۔
14. ضلع جہاں اسکول دوسری سرکاری زبان ہے، وہاں کے دفاتر، اسکولوں، کالجوں، سرکاری دفتروں، بس اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں کے سائن بورڈ اردو زبان میں لکھوانے کا ماقول انتظام کریں۔
٭٭٭٭
E-mail : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *