حافظ و عالم انٹیریئر ڈیزائنر کوسہ ممبرامیں بنا رہے خوبصورت ڈیزائنس

سرفرازخان کو اپنی آفس میں خبیب خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے: تصویر معیشت
سرفرازخان کو اپنی آفس میں خبیب خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے: تصویر معیشت

انٹیریئر ڈیزائننگ ،ووڈنگ،ماڈولر کچن کے ساتھ ہر طرح کے تزئین کاری کے کانٹریکٹ کے لئے اب سرفراز خان غیر معروف نہیں ہیں
کوسہ : (معیشت نیوز) علم دین کے ساتھ اگرکسی نے اسلامی تجارتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی ہوں اور تجارت کا آغاز کیا ہو تو یقیناً اس میں کامیابی ہاتھ لگی ہے یہی کچھ کیفیت دار العلوم دیوبند سے فارغ حافظ سرفراز خان کا ہے جنہوں نے مدرسے سے فراغت کے بعد انٹیریئر ڈیزائننگ کا کام شروع کیا اور سال بھر کے عرصہ میں ہی چار پانچ پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ایس کے انجینئر اینڈ کانٹریکٹرس سے موسوم موصوف کی پروپرائٹر شپ کمپنی کی آفس ایس کے ریسیڈنسی کی جانب سے تعمیر شدہ دکان میں موجود ہے جہاں سے وہ تمام کام انجام دے رہے ہیں ۔ یکم جنوری ۲۰۱۸؁ سے کام کا آغاز کرنے والے حافظ سرفرازخان ۲۵ہزار فٹ تک کا کام کرچکے ہیں ۔وہ معیشت سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’جب میں مدرسے سےفارغ ہوکر ممبرا آیا تو جناب شبیر خان صاحب کی سرپرستی حاصل کرلی انٹیریئر ڈیزائننگ ،ووڈنگ،ماڈولر کچن وغیرہ وغیرہ کے تمام کام کا ذمہ لینے لگا۔الحمد للہ اس وقت کام کی بہتات ہے جبکہ کلائنٹ بھی کاموں سے مطمئن ہیں۔‘‘ سرفراز کاروبار کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’چونکہ میں عالم دین تھا اور ان معاملات کا بہت زیادہ علم نہیں تھا لہذا شروعات میں تھوڑی گھبراہٹ محسوس ہوئی لیکن جیسےجیسے لوگوں کے کام کرتا گیا نئی توانائی محسوس کرنے لگا۔چونکہ ہمارے پاس پروفیشنل لوگوں کی بڑی تعداد ہے لہذا گرل کا کام ہو،دروازے کھڑکیوں کا کام ہویا پھر ووڈن فلورنگ کا کام، تمام کاموں میں ہماری اہمیت لوگ تسلیم کرنے لگے ہیں۔ہم نے تمام چیزوں کا کانٹریکٹ لینا شروع کردیا ہے لہذا تعمیراتی کاموں کے ہر طرح کے کلائنٹ اپنے بجٹ میں ہم سے کام کروا رہے ہیں۔‘‘
سرفراز کہتے ہیں ’’کوسہ ممبرا میں کام کرنے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن گھروں کی تزئین کاری کا جو ہنر ہمارے پاس ہے وہ کم ہی لوگوں کے پاس دیکھنے کو ملتا ہے۔چونکہ ہم نے ہر طرح کے سپلائرس سے اپنا رشتہ استوار رکھا ہے لہذا جس کی جیسی پسند ہوتی ہے اسے ویسا ہی کام کر کے دینے کی کوشش کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبرا کوسہ میں لمیٹڈ بجٹ میں لوگ بہتر سے بہتر کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں لہذا ان کے بجٹ کا لحاظ کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت کام کرکے دینا ہم اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں‘‘۔وقت پر کام کرکے دینے کی مثال بیان کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں’’چار لاکھ دس ہزار لیٹر کا واٹر ٹینک کا کام ہمارے سپرد کیا گیا تھا جس میں کم از کم تین ماہ کا عرصہ لگنے والا تھا لیکن رات و دن کام کرکے ہم نے اسے اٹھائیس دن میں مکمل کیا اور وقت پر کام کیسے مکمل کیا جاتا ہے اس کا عملی مظاہرہ کرایا۔‘‘کلر کامبی نیشن) Color Combination ) پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’ ہم کلائنٹ کے سامنے کیٹلاگ رکھ دیتے ہیں لیکن بہت سارے لوگ اس کے باوجود بھی کنفیوز رہتے ہیں ایسی صورتحال میں ہم انہیں ان کی مناسبت سے رنگ تجویز کرکے دیتے ہیں ۔اسی طرح ماڈیولر کچن کامعاملہ ہے جس کا جو Areaہے اس میں جو چیز بہتر طور پر سمائے گی اور خوشنما معلوم دے گی ہم اس کی توثیق کرتے ہیں۔3Dمیں مکمل لے آئوٹ بناکر دیتے ہیں تاکہ ان کو ہر چیز کا اندازہ ہوجائے اگر میں یہ کہوں کہ کاغذ پر مکمل گھر کا نقشہ بناکر ہم کلائنٹ کے سامنے رکھ دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کلائنٹ جب تک مطمئن نہ ہوجائے ہم بھی اس وقت تک اطمینان سے نہیں بیٹھتے‘‘۔سرفراز خان جناب شبیر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’شبیر بھائی نے ہمیں پرموٹ کرنے میں حتی المقدور کوشش کی ہے بلکہ پہلا کام بھی انہوں نے ہی ہمیں دیا تھا جس کے بعد دوسرے لوگ بھی ہماری طرف آنے لگے ساتھ ہی انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں ہمیں تجربہ فراہم کیا ہے جو بڑا کارنامہ ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *