بنیادی صفحہ / حلال صنعت / ملیشیا میں منعقدہ ورلڈ حلال کانفرنس ۲۰۱۹؁ میں معیشت میڈیا کو اعزاز

ملیشیا میں منعقدہ ورلڈ حلال کانفرنس ۲۰۱۹؁ میں معیشت میڈیا کو اعزاز

 محمد انس بن ذکریا ملیشیا کے ڈپٹی منسٹر برائے معاشی امور ڈاکٹر راضی ضدین سے میمنٹو حاصل کرتے ہوئے

محمد انس بن ذکریا ملیشیا کے ڈپٹی منسٹر برائے معاشی امور ڈاکٹر راضی ضدین سے میمنٹو حاصل کرتے ہوئے

کوالالمپور: ملک میں معاشی بیداری پیدا کرنے اور مالیاتی اداروں کے مابین تال میل قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی عالمی پیمانے پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ برس کی طرح امسال بھی ۳،۴ اپریل ۲۰۱۹؁ کو ملیشیاکےکوالالمپور میں منعقدہ ورلڈ حلال کانفرنس میں اعزاز سے نوازہ گیا اور معیشت کی خدمات کو دیکھتے ہوئے میمنٹو پیش کیا گیا۔
معیشت میڈیا کےمنیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض کے مطابق’’گذشتہ نو برسوں سے ملیشیا کی حکومت حلال انڈسٹریز کو فروغ دینے میں مصروف ہے جس کے لئے اس نے ایک ادارہ حلال انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کر رکھا ہے ۔اس ادارے کے تحت حلال انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے مختلف کام انجام دئے جا رہے ہیں جبکہ ہر سال ورلڈ حلال کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔چونکہ معیشت میڈیا ہندوستان کا وہ واحدابلاغی ادارہ ہے جو میڈیا کے ذریعہ حلال انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے لہذا اگذشتہ برس کی طرح اس باربھی اسے بھی شرکت کی دعوت دی گئی اور اعزازسے نوازہ گیا‘‘۔
معیشت میڈیا کی نمائندگی کر رہے محمد انس بن ذکریا نے ملیشیا کے ڈپٹی منسٹر برائے معاشی امور ڈاکٹر راضی ضدین سے مذکورہ میمنٹو حاصل کیا۔
واضح رہے کہ نیوز پورٹل معیشت(http://maeeshat.inپر حلال انڈسٹری کے عنوان سے ایک علحدہ سیکشن قائم ہے جہاں حلال انڈسٹریز کی خبروں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔جبکہ حلال انڈسٹری سے وابستہ افراد کی پروفائلنگ،کمپنی کا تعارف اور ساتھ ہی دیگر تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*