Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبرا کےمشہور بلڈرالحاج غیاث الدین خان نےوعدہ نبھانے کا ہنرسیکھ لیا ہے

by | Apr 11, 2019

 المنتشاء ریئلٹی

المنتشاء ریئلٹی

سہیادری پہاڑی کے دامن میں جس نے کائنات کو چہاردیواری میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے اسے اہل ممبرا وکوسہ غیاث الدین خان کے نام سے جانتے ہیں دراصل (The Universe)کئی پارٹنر کی شراکت داری سے ان کا ہی تعمیراتی پروجیکٹ ہے جس کے آغاز کے وقت اہل ممبرا پہلی مرتبہ مشاہدہ کررہے تھے کہ اتنے طویل و عریض خطے پر اگر ہائوسنگ کامپلیکس کی تعمیر ہوگی تواس کی مثال دوردور تک دکھائی نہیں دے گی۔The Universe کی کامیاب لانچنگ کے بعد Vista Vallyکا بھی شاندار آغاز ہوا لیکن اس وقت جس پروجیکٹ کے لئے قطار لگی ہوئی ہے وہ( Mountain Vally)مائونٹین ویلی ہے جسے کھڑی مشین روڈ پر پہاڑ کے بالکل دامن میں تعمیر کیا گیا ہے۔دراصل ۲۰۰۵؁ میں غیاث الدین خان نے جب تھانے میونسپل کارپوریشن سے منظور شدہ تعمیراتی پروجیکٹس مثلاً غوثیہ کامپلیکس،گلوریس پارک،نیچورل ٹاور وغیرہ کو تکمیلی مرحلے تک پہنچایا تو لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ ایک شخص جس نے معمولی َگرل کے کارخانے سے اپنی تجارتی زندگی کاآغاز کیا ہو وہ ممبرا کے کامیاب بلڈروں میں شمار کیا جانے لگے گا۔اتر پردیش کے مئوناتھ بھنجن سے قریب قصبہ گھوسی میں ۱۹۷۶؁ کو آنکھیں کھولنے والے غیاث الدین خان نے زندگی کی ان تمام سختیوں کو برداشت کیا ہے جو ہر کامیاب آدمی کی کہانی کا حصہ ہوتا ہے ۔معیشت سے گفتگو کرتے ہوئے المنتشاء ریئلٹی کے ڈائریکٹر الحاج غیاث الدین خان کہتے ہیں’’میں نے چھوٹے موٹے کام کو بھی معمولی نہیں سمجھا بلکہ گرل کے کارخانے کے بعد کباڈ کا کارخانہ کھولا اور پھر کپڑے کے شوروم کا مالک بنا ۔چونکہ مختلف کام کرتا اس لئے اللہ رب العزت سے رزق حلال کی دعا کرتا کہ اسی اثنا ء لوگوں نے تعمیراتی کاموں میں شمولیت کی دعوت دی اور میں بلڈنگس بنانے پر معمور ہوگیا۔یقیناً مجھ جیسے گنہ گار کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا راستہ بتا دیا تھا جہاں لوگوں کی خدمت کرکے ان کے گھر کو آباد کرکے ایک عجیب خوشی ملتی تھی۔جب ہم نے غوثیہ کامپلیکس،گلوریس پارک،نیچورل ٹاوروغیرہ کو مکمل کیا اور لوگوں کو پرسکون ماحول میں آباد کیا تو ہمارا حوصلہ بھی اس قدر بلند ہوا کہ ہم نے (The Universe) اور Vista Vally جیسے وسیع و عریض پروجیکٹ کی شروعات کردی فی الحال ہماری نظر Mountain Vally پر مرکوز ہے جبکہ روزنگر(Rose Nagar)اور The HavensPalaceکا مجوزہ پلان تیار ہے جس پر جلد ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔‘‘ کامیابی کے ساتھ چھ پروجیکٹ پر کام کر رہے غیاث الدین خان کہتے ہیں ’’اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے اپنےپروجیکٹس میں ان اصولوں کا خیال رکھا ہے جس کا خیال بہت کم لوگ ہی رکھ پاتے ہیں۔ہماری کامیابی کا راز یہ بھی ہے کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یقیناً مائونٹین ویلی کی تعمیر ایک ایسے پُرفضا مقام پر ہوئی ہے جس کی تمنا لوگ باگ اکثر کیا کرتے ہیں۔پہاڑی کے دامن میں بسے اس خوبصورت کامپلیکس کی کسی بالکونی میں بیٹھ کر اگر آ پ بل کھاتی پہاڑیوں کا نظارہ کریں اور شام کی ٹھنڈی ہوائوں کے بیچ اگر چائے کی چسکیاں لیں تو محسوس ہوگا کہ آپ کسی ہل اسٹیشن پر تفریح کر رہے ہیں۔موسم باراں میں جب کہ پہاڑی چھلک پڑتی ہے سبزہ بکھیرتے ہرے بھرے جنگلات عجیب احساس کراتے ہیں ایسے میں اگر بارش بھی ہو رہی ہو تو آدمی گھنٹوں قدرت کے کرشموں کا نظارہ کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے اور یہ مائونٹین ویلی میں بخوبی میسر آسکتا ہے۔تعلیمی مراکز،بازار،اسپتال،ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کے ساتھ مذکورہ پروجیکٹ یقیناً اس قابل ہے کہ یہاں رہائش اختیار کی جائے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...