Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

المصباح و الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممبرا میں تعلیمی مظاھرہ

by | Apr 23, 2019

عظمیٰ ناہید صاحبہ خطاب کرتے ہوئے جبکہ عبد اللہ فیصل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

عظمیٰ ناہید صاحبہ خطاب کرتے ہوئے جبکہ عبد اللہ فیصل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

ممبرا(پریس ریلیز ) ماہنامہ المصباح و الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات نیز خواتین کا تعلیمی مظاہرہ نور باغ ھال کوسہ ممبرا میں منعقد ہوا جس میں طلباء وطالبات نے قرات، تقریر، نظم،نعت پیش کیا.ساتھ ہی اسلامک کو ئز کا بھی انعقاد ہواجس میں تقریبا پانچ سو سےزیادہ طلباء و طالبات وخواتین نے حصہ لیاجبکہ ہزار سے زیادہ مردوخواتین نے بطور سامعین شرکت کی. واضح رہے کہ تمام مسابقین کو انعامات دئے گئے.پروگرام تینحصوں پر مشتمل تھا. صبح ۸ بجے سے بارہ بجے تک پھر ۲ بجے سے عصر تک مغرب بعد علماء کرام ودانشوروں نے اپنے تاثرات بھی پیش کئے اور خطاب بھی فرمایا.ممتازعالم دین اور دارالھدیٰ یوسف پور کے پرنسپل مولانا عبد الرحیم امینی صاحب نے ولولہ انگیز خطاب فر ماتے ہوئےکہا کہ’’ اللہ کے فضل وکرم سے مسلما نوں نے تعلیمی میدان میں پیش رفت کی ہے یہ خوش آئند بات ہے جبکہ اس پروگرام میں آکر مجھے دلی خوشی ہوئی ہےمیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈاکٹر عبد اللہ فیصل کو کہ انہوں نے اتنا شاندار پروگرام منعقد کیا۔ وہ ایک محنتی فعال اور صلاحیت مند شخص ہیں. وہ ایک صحافی ہیں اور بہترین مقرر بھی المصباح جیسا معیاری رسالہ نکالنا بہت ہی عظیم کارنامہ ہے. اقراء اسکول کا قیام بہت بڑا کام ہےاور اس میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی ہمت افزائی کی و معلمات کو بھی آپ نے سراہا کہ اقراء اسکول کی ترقی آپ اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے‘‘.امینی صاحب نے کہا کہ’’ فیصل زما نہء طالب علمی سے ہی بہت محنتی تھے وہ سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے آج سماج کو ایسے ہمہ جہت شخص کی ضرورت ہے جو ملت کی صحیح رہنمائی کر سکے.افراد کے ہاتھوں میں ہےاقوام.کی تقدیر ،ہر فردہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔مولانا نے کہا کہ’’ عورتوں نے ہمیشہ نمایا ں کردار ادا کیا ہے اور امہات المومنین صحابیات ودیگر خواتین نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور علمی ادبی تصنیفی، تالیفی کارنامے انجام دئیے ہیں. جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا‘‘۔اقراء فاؤنڈیشن کی صدر عظمیٰ ناہید صاحبہ نے عورتوں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ’’ آج خواتین کو ہر میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے وہ خود کفیل بنیں ہنر مند بنیں تدریسی تصنیفی تالیفی اور صحافتی میدان میں آکر کام کریں.عورتوں نے عظیم کار نامے انجام دئے ہیں تاریخ کی کتابوں میں درج ہے کہ مرد ایک فرد کی اصلاح کرتا ہے جبکہ عورت پورے گھر کی اصلاح کر سکتی ہے.معاشرے کی تشکیل و ارتقاء میں خواتین کا زبردست ہاتھ ہے‘‘.

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...