Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نمازخبری موبائل ایپ لانچ ، مساجد کمیٹی بھوپال نے کی پہل

by | Apr 27, 2019

جامعۃ الفلاح کی کشادہ مسجد جو ہر آنے والے کو کامیابی کی طرف بلاتی ہے

موبائل ایپ کو اردو،ہندی اورانگریزی میں بھی کیاجاسکتاہےسرچ
بھوپال :بھوپال مساجد کمیٹی نے ائمہ وموذنین کی تنخواہوں میں اضافہ کولےکر صوبائی حکومت کو نیا پرپوزل بھیجاہے۔ اسی کے ساتھ کمیٹی نے شہر کی مساجد میں ہونے والی نماز کے اوقات کو جاننے کے لئے ’’نمازخبری ‘‘کے نام سے موبائل کو لانچ کیاہے۔ بھوپال کونوابوں کی نگری کے ساتھ مساجد کابھی شہرکہاجاتا ہے۔ اس شہر میں مساجد کی کثرت اتنی ہے کہ دنیا میں مساجد کی کثرت میں اس کا نام تیسرے نمبر پر آتا ہے ۔شہر میں پانچ سو نوے مساجد ہیں جس میں ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد بھی شامل ہے۔ مساجد میں اول وقت میں نمازکیسے پڑھی جائے اور شہر میں باہر سے آنے والے اشخاص کو مساجد میں نماز کے اوقات کا علم کیسے ہواس کے لئے مساجد کمیٹی کے ذریعہ بھوپال میں شہر قاضی کے ہاتھوں موبائل ایپ کو لانچ کیا گیاہے۔مساجد کمیٹی کے ذریعہ نماز خبری کے نام سے لانچ کئے گئے اس موبائل ایپ کو اردو،ہندی اور انگریزی میں بھی سرچ کیاجاسکتا ہے۔ مساجد کمیٹی ریاست بھوپال کی مساجد کا انتظام دیکھتی ہے واضح رہے کہ مختلف میڈیا رپورٹوں کے ذریعہ مساجد کمیٹی کے زیر اہتمام ائمہ وموذنین کی خستہ حالی کے معاملے کو پیش کیاگیا تھا جس کا نتیجہ ہے کہ مساجد کمیٹی نے کمل ناتھ حکومت کو ائمہ وموذنین کی تنخواہوں میں اضافہ کے لئے نیا پرپوزل بھیجا ہے ۔کمیٹی کاکہنا ہے کہ اگر صوبہ میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ نہیں ہوتا تو اب تک ائمہ وموذنین کو خوشخبری مل چکی ہوتی۔مساجد کمیٹی نے جہاں ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کولےکر انتخابات کے بعد اپنی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے وہیں ’’نماز خبری‘‘ موبائل ایپ سے مدھیہ پردیش کے دوسرے شہروں کو جوڑنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ صوبے کی تمام مساجد کی نماز کے اوقات سے بندہ مومن کو آگاہ کیا جاسکے ۔

Recent Posts

ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز

گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور "شاپ فار اے...

ڈاکٹر نواز دیوبندی کی آن لائن تقریب پذیرائی

عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی کی شاعرانہ عظمتوں کے اعتراف میں راولپنڈی پاکستان سے شائع ہونے والے ادبی رسالے ماہنامہ “چہار سو” نے خصوصی اشاعت کے طور پر مئی جون کا شمارہ “ ڈاکٹر نواز دیوبندی نمبر” کے عنوان سے شائع کیا ہے لہذا موقع کی مناسبت سے انٹرنیشنل قلم...

’امیزن‘ ایپ اب دہلی اور ممبئی میں بھی دستیاب

’امیزن‘ ایپ اب دہلی اور ممبئی میں بھی دستیاب

بنگلورو، 20 دسمبر (ایجنسی): امیزن انڈیا نے سوموار کو دہلی اور ممبئی میں ’امیزن ناﺅ ایپ‘ لانچ کیا جس پر صارفین مختلف مقامی ریٹیل دکانوں سے روزانہ استعمال کی 5000 سے زیادہ ضروری اشیاءکی خریداری کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے خریداری کرنے پر صرف 2 گھنٹے میں یا قبل سے...

ای-والیٹ اور بینکنگ ایپ محفوظ نہیں: کوالکوم

ای-والیٹ اور بینکنگ ایپ محفوظ نہیں: کوالکوم

نئی دہلی، 14 دسمبر (ایجنسی): ایک جانب مرکزی حکومت ملک میں موبائل فون کے ذریعہ ڈیجیٹل پیمنٹ کو فروغ دینے پر زور دے رہی ہے، وہیں چپ سٹ بنانے والی کمپنی کوالکوم کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی موبائل ایپلی کیشن محفوظ نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی...