بنیادی صفحہ / حلال صنعت / ممبئی میں آل انڈیا حلال بورڈ کے قیام کی کوشش

ممبئی میں آل انڈیا حلال بورڈ کے قیام کی کوشش

Halal

ممبئی(معیشت نیوز) ہندوستان میں حلال انڈسٹری کی مقبولیت کو محسوس کرتے ہوئے ممبئی کے سرکردہ افراد نے آل انڈیا حلال بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملک بھر سے حلال انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو شامل کیا جائے گا۔دراصل حلال کاروبار میں بیرون ممالک کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں ایسے حلال سرٹیفکیشن کے ادارے وجود میں آگئے ہیں جن کی صداقت پر بھروسہ کرنا انتہائی مشکل ہے ایسے میں ان لوگوں نے جو صدق دلی کے ساتھ حلال کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ کل ہند سطح پر آل انڈیاحلال بورڈ کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ جعلسازوں سے اس انڈسٹری کو محفوظ رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ ادارہ معیشت ہندوستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو گذشتہ دس برسوں سے حلال انڈسٹری کو فروغ دینے کا کام کر رہا ہےجبکہ ہندوستان کا پہلا حلال میڈیا ہائوس ہونے کا شرف بھی اسے حاصل ہے۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*