عالمی بینک کی ڈوئینگ بزنس انڈیکس فہرست میں ترکی مزید 10 درجے اوپر

ترکی کے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک
ترکی کے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک

عالمی بینک کی تیار کردہ کاروباری سہولت فہرست “ڈوئینگ بزنس انڈیکس” میں ترکی 43 سے 33 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے: وزیر خزانہ بیرات آلبائراک
ترکی کے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی تیار کردہ کاروباری سہولت فہرست “ڈوئینگ بزنس انڈیکس” میں ترکی 43 سے 33 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔آلبائراک نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ” ترکی گذشتہ سال عالمی بینک کی تیار کردہ ڈوئینگ بزنس انڈیکس فہرست میں 17 درجے پھلانگ کر 60 ویں نمبر سے 43 نمبر تک پہنچ گیا تھا۔ بینک کی آج جاری کردہ 2020 رپورٹ کے مطابق ترکی مزید 10 درجے پھلانگ کر 43 ویں سے 33 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے”۔آلبائراک نے مزید کہا ہے کہ “وزارت خزانہ کی زیرِ قیادت جاری ڈوئینگ بزنس اصلاحات کے کاموں میں کردار ادا کرنے پر میں اپنے تمام ساتھیوں ، تمام متعلقہ وزارتوں اور سرکاری اداروں کے ملازمین اور ٹرکش یونین آف چیمبر اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اصلاحات جاری رہیں گی اور ہم کاروبار کے آغاز، ٹیکس کی ادائیگی اور خارجہ تجارت جیسے شعبوں میں اپنی کامیابیوں میں مزید اضافہ کریں گے۔وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ” ہم ،خاص طور پر مالیت میں مزید کمی کر کے اور کاروباری زندگی کی پیداواریت میں اضافہ کر کے ترکی کے سرمایہ کاری ماحول کو مزید بلند درجے پر لے جانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *