میوزیم کی 150 سال کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بھارتیہ بنا ہے ٹرسٹی
نئی دہلی(پریس ریلیز) ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کوآج نیویارک میں میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ کا ٹرسٹی چنا گیا ۔ وہ میوزیم کی 150 سال کی تاریخ میں ٹرسٹی کا رول نبھانے والی پہلی بھارتیہ ہونگی۔ میوزیم کے چیئرمین ڈینیل براڈسکی نے نیتا امبانی کے بورڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور کہا’’ بھارتیہ فن و ثقافت کی بقاء اور حوصلہ افزائی کرنے کا شریمتی امبانی کا عزم سچ میںغیر معمولی ہے۔ ان کے بورڈ میں شامل ہونے سے میوزیم کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ نیتا امبانی کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔‘‘ اس موقع پر بولتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا’’ پچھلے کئی برسوں سے یہ دیکھنا بہت اچھا رہا ہے کہ بھارتیہ فنون کی نمائش میں میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ نے دلچسپی دکھائی ہے۔ میوزیم کے ذریعہ عالمی پلیٹ فارموں پر بھارتیہ فن کی حمایت اور دلچسپی نے مجھے متاثر کیا ہے۔ یہ ہمارے عزائم سے میل کھاتا ہے۔ یہ اعزاز مجھے بھارت کی قدیم وراثت کیلئے میری کوششوں کو دوگنا کرنے میں مدد کرے گا۔‘‘
شریمتی امبانی خاص طور سے بھارت کے فن، ثقافت اور وراثت کی بقا اور حوصلہ افزائی کیلئے عہد کی پابند ہیں ۔ بھارت کی ثقافتی پہچان کو بنائے رکھنے اور ان کی جوازیت یقینی بنانے کی کئی کوشش ریلائنس فاونڈیشن کرتا رہا ہے۔2017 میں بھی میٹرو پالیٹن میوزیم آف آرٹ نے ایک خاص تقریب میں شریمتی امبانی کو نوازہ تھا۔ یہ تقریب ان شخصیات کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے تو جو فن کی دنیا میں گونا گوں اور متفرقات کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ شریمتی امبانی’ دی میٹس انٹرنیشنل کونسل‘ کی بھی ممبر ہیں۔ شریمتی امبانی کو 2017 میں ریلائنش فاونڈیشن کے کام کیلئے بھارت کے راشٹر پتی سے باوقار قومی کھیل پروتساہن پرسکار ملا تھا۔ 2016 میں ، فوربس نے شریمتی امبانی کوایشیا کی 50 سب سے طاقتور کاروباری خواتین کی لسٹ میں شامل کیاتھا۔ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی ممبر بھی ہے اور اس رول کو نبھانے والی وہ پہلی بھارتیہ مہلا ہیں۔