بنیادی صفحہ / خصوصی ویب / بی اسکول / مرکزالمعارف اور اس سے ملحقہ اداروں میں آن لائن کلاسس کے آغاز کا فیصلہ

مرکزالمعارف اور اس سے ملحقہ اداروں میں آن لائن کلاسس کے آغاز کا فیصلہ

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںمنعقدہ تقسیم اسناد پروگرام میں مولانا برہان الدین قاسمی فارغ ہونے والے طالب علم کو میڈل پہناتے ہوئے

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںمنعقدہ تقسیم اسناد پروگرام میں مولانا برہان الدین قاسمی فارغ ہونے والے طالب علم کو میڈل پہناتے ہوئے

ممبئی:(پریس ریلیز) عالمی وباءکورونا وائرس کی روک تھام کےلیےہندوستان سمیت پوری دنیا میں گزشتہ تقریباً تین ماہ سےلاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پرتعطل کے شکار ہیں۔ گرچہ اب لاک ڈاؤن میں کچھ شرائط کے ساتھ تخفیف ہوئی ہے؛ مگر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ بظاہر آثارکچھ ایسے ہیں کہ مستقبل قریب میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں مگر اس کی حتمی تاریخ غیر متیقن ہے۔ طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا محمدبرہان الدین قاسمی کی صدارت میں اساتذہ وذمہ داران کی ایک میٹنگ رکھی گئی تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاسکے۔ میٹنگ کے آغاز میں مولانا قاسمی نےملک کے بدلتے حالات اور تعلیمی اداروں کی مالی پریشانی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گرچہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، مگر طلبہ عزیز امت کے لیےایک عظیم امانت ہیں اور رمضان تعطیل کے بعد دوبارہ اسلامی ادارے اور مدارس کے کھولنے کا وقت بھی آچکا ہے نیز ہماری ذمہ داری ہے کہ اس وبائی مرض کی وجہ سے طلباء کے بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہونے کو روکا جائے۔ اسی لیےبالکل کچھ نہ ہونے کے مقابلے میں کچھ ہونے کے۔ فارمولے کو اپنا تے ہوئے سردست کم از کم آن لائن کلاسس کا آغاز کردینا چاہیے۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ مرکزالمعارف اورملک بھر میں اس سے ملحق تمام اداروں میں 15/ شوال بمطابق 8/جون سے آن لائن کلاسس کا آغاز کردیا جائے گا۔ چونکہ آن لائن کلاس یہ ایک نئی شروعات ہے اس لیے کلاس کے آغاز سےقبل طلبہ واساتذہ کو آن لائن نظام سے جوڑنے کی ذمہ داری مرکزالمعارف کے لیکچرارمفتی جسیم الدین قاسمی اور مفتی محمد راشد قاسمی کو دی گئی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں تمام ملحقہ اداروں کے لیے درج ذیل فیصلے لیے گئے ہیں.(1) سال اول کے فائنل (سالانہ) امتحانات کو رد کرتے ہوئے دوسرے سیمسٹر (ششماہی امتحان) کی بنیاد پر سال اول کے تمام طلبہ کو سال دوم کے لیے ترقی دےدی گئی ہے۔(2) ہندوستان بھر میں موجود مرکزالمعارف کے تمام ملحقہ ادارے سال دوم میں تعلیم حاصل کررہےاپنے طلبہ کو مرکزالمعارف کے آن لائن کلاسس سے جوڑ سکتے ہیں۔(3) آن لائن کلاسیسز سے جڑ نے اور ضروری تفصیلات کے لیے طلباء عزیز مفتی جسیم الدین قاسمی کے واٹسپ نمبر 9920026253 پر رابطہ کریں۔(4) تمام ملحقہ اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سال دوم کے تمام طلبہ کی تفصیلات مرکز المعارف، ممبئی کو واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجیں۔(5) سال اول میں جن اداروں کے لئے رمضان سے پہلے دیوبند میں جدید طلباء کا داخلہ ہوا تھا وہ ادارے طلباء کے اپنے اپنے اداروں میں حاضری کی حتمی تاریخ کا از سر نو اعلان کریں تاکہ جدیدطلباء اس کی تیاری کرسکیں۔(6) مرکزالمعارف، ممبئی میں باضابطہ اور ریگولر تعلیم کا آغاز 20 / ذی الحجہ 1441 بمطابق 11/ اگست سے ہو گا ان شاء اللہ، اس لیے تمام طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر ادارے میں پہنچنے کا انتظام کرلیں۔واضح رہے کہ مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر مدارس اسلامیہ سے فارغ التحصیل علماء کو انگریزی زبان و ادب اور جدید علوم و فنون سے لیس کرانے کے حوالے سے ہندوستان کا ایک مشہور ادارہ ہے جس کو مولانا بدرالدین اجمل اور ان کی فیمیلی نے 1994 میں دہلی میں قائم کیا تھا اور انہیں کی سرپرستی میں یہ ادارہ چل رہا ہے.

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*