بنیادی صفحہ / خبریں / آتنگی وکاس دوبے پر انعام کی رقم میں اضافہ، مزید 3پولیس اہلکار معطل

آتنگی وکاس دوبے پر انعام کی رقم میں اضافہ، مزید 3پولیس اہلکار معطل

پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم وکاس دوبے کے گھر کے باہر تعینات ہے۔ ( پی ٹی آئی

پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم وکاس دوبے کے گھر کے باہر تعینات ہے۔ ( پی ٹی آئی

خونریز تصادم میں ڈی سی پی سمیت ۸؍پولیس اہلکاروں کی موت کے ذمہ دار’’ موسٹ وانٹیڈ‘‘آتنکی وکاس دوبے پر رکھی گئی انعام کی رقم میں پیر کو ۲۴؍ گھنٹے میں دوبارہ اضافہ کرکے اسے ڈھائی لاکھ کر دیا گیا ہے۔اس کے باوجود یوپی کے علاوہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں تعینات ایس ٹی ایف اور پولیس کی 60؍ ٹیمیں آتنکی وکاس دوبے کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔ اس امکان کے پیش نظر کہ وہ نیپال کے راستے ملک سے فرار نہ ہوجائے، نیپال کی سرحد پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وکاس دوبے پر اس سے پہلے 60؍ ہزار کا انعام تھا جسے اتوار کو دگنا کردیاتھا اور پیر کو ڈھائی لاکھ کردیاگیا۔
اس بیچ پیر کو دیر شام وکاس دوبے کے بجنور میں ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد وہاں ناکہ بندی اور تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے جو خبر لکھے جانے تک جاری ہے۔ حملے کے بعد سے ہی دوبے اور اس کے حامیوں کو تلاش کرنے کیلئے ایس ٹی ایف سمیت 60ٹیموں کو لگایاگیاہے جن میں 900؍ پولیس اہلکارہیں۔ یہ ٹیمیں یوپی کے کئی اضلاع کے علاوہ مدھیہ پردیش اور راجستھان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کررہی ہیں۔
اس بیچ چوبے پور تھانے کے مزید 3؍ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاگیا ہے۔ چوبے پور تھانے کے اہلکاروں کا رول پہلے دن سے ہی شک کے گھیرے میں ۔ اطلاع ہے کہ آتنکی وکاس دوبے کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع وہیں سے دی گئی تھی۔ اتوار کو آئی جی موہت اگروال نے یہ کہتے ہوئے چوبے پور تھانہ انچارج ونے تیواری کو معطل کردیا تھاکہ دبش کے دورران پولیس ٹیم کو مشکل میں چھوڑ کربھاگنے کیساتھ ان کا رول مشتبہ ہے۔ جانچ میں قصور وار پائے جانے پر برخاستگی کی کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔ فون ڈیٹیل میں چوبے پور تھانہ انچارج کیساتھ 2؍ داروغہ اور ایک پولیس اہلکار کا رول بھی مشتبہ پایا گیا۔ جس پر ایس ایس پی دنیش کمار نے پیر کو ایس آئی کنور پال ، ایس آئی کرشن کمار شرما اور کانسٹبل راجیو کو معطل کر کے جانچ بٹھا دی۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*