بنیادی صفحہ / خبریں / اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اندوری

اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے مثبت معائنہ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اردو کے مشہور شاعر اور 70 سالہ ڈاکٹر راحت اندوری ، کووڈ پازیٹیو ہونے کے ایک روز بعد منگل کو اندور کے اربندو اسپتال میں انتقال کر گئے۔ اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ونود بھنڈاری نے بتایا کہ راحت اندوری کو دن کی شروعات ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ نمونیا میں بھی مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کو راحت اندوری کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس کے بعد پیر کو وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔
معروف شاعر نے آج صبح اپنے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا اور ان سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی تھی۔
ان کا شمار موجودہ دور کے اردو کے مشہور شعراء میں ہوتا تھا۔ ستر سالہ نغمہ نگار نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کیلئے گیت بھی لکھے تھے جن میں ’منا بھائی ایم بی بی بی ایس‘، ’گھاتک‘ اور ’قتل‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*