Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایس ڈی پی آئی میسور ضلع کی جانب سے کویڈ متاثرین کیلئے مفت ایمبلونس سروس کا آغاز

by | Aug 11, 2020

IMG MYS ONE

میسور ۔( پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی میسور کی جانب سے کویڈ متاثرین کیلئے ایمبولنس کی مفت خدمت کا ۤآغاز ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید کے ایچ نے پرچم لہرا کر کیا۔ اس موقع پر مولانا نورالدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا میسور کی جانب سے ملت کی خدمت کے لئے جو بہترین سروس شروع کی گئی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ جب بھی جیسے بھی موقع ملے چاہے وہ ملک کی تعمیر و ترقی کا ہو یا انسانیت کی خدمت کا ہو یا قوم کا مسئلہ ہو ہر حال میں ہمیشہ میدان میں نظر آنے والی “سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا” نے شہر میسور کے لئے24 گھنٹے کرونا مریضوں کے لئے ایمبولینس کی مفت سروس جاری کی ہے جو انشاءاللہ ہر وقت مریضوں کی خدمت کے لئے تیار ہے ۔ کتنے مریض ایسے ہیں جو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سروس کے انتظار میں رہ کر اپنی طبیعت خراب کر رہے ہیں اور زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں جو وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔
اسکو مدد نظر رکھتے ہوئے کہ مزید قوم کا نقصان نہ ہو یہ سروس جاری کی گئی ہے حکومت بھی اس بات پر زور دے رہی ہے کہ خود لوگ اپنی اور اپنی قوم کی محلے کی حفاظت کریں تو ایسے وقت میں قوم میں بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو صحیح رہبری کرنا اور علاج و معالجے کے سلسلے میں رہنمائی کرنا یہ سب ہمارے ذمہ ہے.
الحمدللہ اسی وج سے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ایک ہفت روزہ پروگرام گلی محلہ گھوم پھر کر چلایا جو کافی مقبول رہا اور لوگ جو ڈرے ہوئے تھے انکے اندر سے ڈر نکالنے کی کوشش کی اور لوگوں سے اپیل کیا گیا کہ وہ خوب احتیاط برتیں.
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے محلہ کلینک کے ڈاکٹروں سے ادبا گزارش کرتے ہیں کہ وہ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور صحیح تشخیص کریں اور لوگوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ بیماریوں کو ہرگز ہرگز نہ چھپائیں صحیح وقت پر علاج نہ ہونا بھی موت کا سبب بن جاتا ہے اس لئے بیدار رہیں اور محفوظ رہیں . اس موقع پر پارٹی اسٹیٹ کمیٹی ممبر امجد خان نسمیت دیگر قائدین و عمائدین شریک رہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...