فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 5 دنوں میں 6636 روپے کی گراوٹ

تاہم حاضر بازار میں سونے کی قیمت تاحال بلندی پر موجود ہے۔ انڈیا بولین اینڈ فویلرس ایسو سی ایشن کے مطابق بدھ کے لئے 24 کیرٹ 999 گولڈ ریٹ 53951 روپے فی 10 گرام ہیں۔

gold

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ سونے کی قیمت میں شروع ہونے والی تنزلی کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا اور بدھ کے روز وعدہ بازار میں سونا تقریباً 2374 روپے ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ سونا اپنی تاریخی بلندی سے تقریباً 6636 روپے کم ہو کر 50 ہزار سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت میں تنزلی کا اثر ہندوستانی بازار پر بھی پڑا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی بازار میں سونا 5 فیصدی تک ٹوٹ چکا ہے۔
ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر سونا لگاتار تیسرے دن بھی ٹوٹ گیا۔ ایم سی ایکس پر گولڈ فیوچر اکتوبر کاروبار 2374 روپے ٹوٹ کر 49955 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا۔ منگل کے روز سونا 51929 روپے فی تولہ پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران گولڈ فیوچر زیادہ سے زیادہ 51650 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا۔ اس طرح تاریخی بلندی 56191 سے سونا تقریباً 6636 روپے تک گر گیا ہے۔ سونا اس تاریخی بلندی پر گزشتہ جمعہ یعنی 7 اگست کو ہی پہنچا تھا۔
تاہم حاضر بازار میں سونے کی قیمت تاحال بلندی پر موجود ہے۔ انڈیا بولین اینڈ فویلرس ایسو سی ایشن کے مطابق بدھ کے لئے 24 کیرٹ 999 گولڈ ریٹ 53951 روپے فی 10 گرام ہیں۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 71999 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح ستمبر کا سلور فیوچر کاروبار بھی 4647 روپے کی بڑی تنزلی کے ساتھ 6287 روپے تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران یہ 64257 کی بلندی تک پہنچا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 988 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ امریکہ میں گولڈ وعدہ ٹوٹ کر 1900 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح چاندی بھی ٹوٹ کر 24.114 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *