Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مانسون اجلاس: بدحال معیشت، بے قابو کورونا اور چین کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی کانگریس

by | Sep 13, 2020

گھھ

یواین آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کل 14 ستمبر سے شروع ہو رہے مانسون اجلاس میں حکومت کا 11 آرڈننسز لانے کا منصوبہ ہے لیکن پارٹی زراعت اور بینکنگ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق بلوں پر سخت مخالفت کر کے معیشت، کورونا اور سرحد پر چینی دراندازی کے مسئلے کو زور شور سے اٹھائے گی۔

 کانگریس ترجمان جے رام رمیش نے اتوار کو یہاں کہا کہ زراعت سے متعلق بلوں میں کسان کو منڈی اور کم از کم حمایت قیمت دینے جیسی سہولت دینے کا انتظام ختم کرنے کا التزام ہے۔ اسی طرح سے بینکنگ بل میں تبدیلی کرکے کسانوں کے قرض میں راحت سے متعلق حقوق کو ختم کرکے عام لوگوں کے حقوق کو نقصان پہنچانے والا التزام ہے اس لئے کانگریس زراعت سے متعلق تینوں بلوں کے ساتھ ہی بینکنگ کے شعبہ میں تبدیلی لانے والے آرڈینینس کی سخت مخالفت کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان بلوں کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں حکومت اکثریت میں نہیں ہے، اس لئے ان بلوں کو پاس نہ ہونے دینے کے لئے پارٹی اپوزیشن پارٹیوں کے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں حکومت کا وزیراعظم کیئر فنڈ کے سلسلے میں بھی آرڈینینس کو پاس کرانے کا منصوبہ ہے لیکن کانگریس کا اس سلسلے میں بھی سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ میں جمع رقم کے سلسلے میں شفافیت ہو اور کیگ سے اس کی جانچ کرانے کا التزام بل میں کیا جانا چاہیے۔

 رمیش نے کہا کہ معیشت کی حالت خطرناک ہوچکی ہے اور بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اس لئے کانگریس اس مسئلے کو بھی پارلیمنٹ میں زور شور سے اٹھائے گی۔ معیشت کے سلسلے میں بھی حکومت کی پالیسی کے سلسلے میں سوال پوچھا جائے گا کہ وہ معیشت کو پٹری پر لانے کےلئے کیا قدم اٹھا رہی ہے۔ بے روزگاری بلندی پر ہے اور چھوٹی صنعتوں کے سامنے بحران کی حالت ہے ،اس پر بھی حکومت کو جواب دینا چاہئے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ کورونا کے سلسل بڑھ رہے معاملوں اور اس ے نمٹنے میں اس کی کامیابی کے سلسلے میں بھی حکومت سے سوال پوچھے جائیں گے۔ ساتھ ہی اس کی وجہ سے بے روزگار لوگوں کو روزگار مہیا کرانے کے سلسلے میں بھی حکومت سے معلومات لی جائے گی۔

رمیشن نے کہاکہ چین سرحد پر چینی فوجیوں کی دراندازی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اوروزیراعظم نریندر مودی نے اس مسئلے پر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی اس لئے انہیں بتانا چاہئے کہ آج وہاں کیا حالات ہیں۔ ملک مودی سے چین سرحد پر موجودہ حالات کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوویڈ -19 کی وجہ سے جن بیمار یا بزرگ اراکین کو ایوان کی کارروائی میں حصہ نہ لینے کی صلاح دی گئی ہے انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایوان میں اپنی بات کہنے کی سہولت مہیا کرائی جانی چاہئے۔

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...