Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مہاراشٹر کے متعدد شہروں میں’ جنتا کرفیو‘کا نفاذ

by | Sep 18, 2020

janta curfew

ممبئی :ریاست مہاراشٹر کے اندرونی علاقوں  میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملات پر قابو پانے کے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں ہفتے کے آخری دو دن لاک ڈائون بھی شامل ہے۔ یہ لاک ڈائون اب تک انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیا جاتا تھا لیکن اب خود عوام کورونا سے لڑنے کے لئےکمر بستہ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ خود جنتا کرفیو نافذ کرنے کے لئے انتظامیہ کا تعاون کررہے ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ ناگپور ،اورنگ آباد ، بلڈانہ ، کولہاپور  او ررائے گڑھ جیسے اضلاع میں ہفتے کے آخری ۳؍ دن جنتا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ ستمبر کے بقیہ ۲؍ ہفتوں میںیہ جنتا کرفیو ہفتے کے آخری دنوں میں نافذ رہےگا۔ اس دوران ان شہروں میں تمام سرگرمیاں ، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کے کام کاج جاری رہیں گے لیکن عوام خود گھروں سے باہرنہ نکلنے کو ترجیح دیں گے ۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ناگپور میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ دنوں   یہ فیصلہ کیا تھا کہ شہر میںکورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانے کے لئےضروری ہے کہ عوام خود احتیاط کریں اور اسی کے تحت ایک مہم چلاکر شہریوں سے یہ معلوم کیا گیا تھا کہ کیا وہ جنتا کرفیو کے نفاذ کی حمایت کریں گےتو عوام کی بڑی تعداد نے اس کی حمایت کا یقین دلایا ۔ اس کے بعد ناگپور میونسپل کارپوریشن نے اس ہفتے اور اگلے ہفتے ، آخری ۳؍ دنوں میں جنتا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلا مرحلہ ۱۸؍ستمبر سے ۲۰؍ ستمبر ہو گا جو ۲۱؍ ستمبر کی صبح  ۵؍ بجے تک جاری رہے گا۔  دوسرے مرحلے میں ۲۵؍ ستمبر سے۲۷؍ ستمبرتک جنتا کرفیو رہے گا ۔ناگپور کے میئر سندیپ جوشی نے بھی اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت کو ترجیح دیں تاکہ کورونا کو شکست دی جاسکے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عوام کے بڑے طبقے نے جس طرح سے حمایت کی ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں پورے شہر اور اپنےاطراف کے لوگوں کی فکر ہے اسی لئے وہ جنتا کرفیو کے لئے آمادہ نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ حکومت کی جانب سے نافذ نہیں کیا گیا ہے بلکہ خود شہریوں کا فیصلہ ہے اس لئے اس کی کامیابی کے آثار زیادہ ہیں۔واضح رہےکہ ناگپور میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے ۶؍ سے ۷؍ ہزار ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔ اب تک ناگپور میں ۵۵؍ ہزار سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں۔
ادھر ناگپور کے علاوہ سانگلی ، کولہاپور اور رائے گڑھ اضلاع میں بھی اسی طرح ۳؍ ۳؍ دن کا جنتا کرفیو نافذ کرنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ یہ فیصلے بھی انتظامیہ کی جانب سے نہیں بلکہ خود عوام کی طرف سے  ہیںاس لئے ان کی تشہیر نہیں کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ودربھ کے بہت سے علاقوں اور خطہ خاندیش کے بھی کچھ علاقوں میں جنتا کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ یہ جنتا کرفیو ہر ہفتے ۳؍ دن کا ہو گااور ہفتے کے آخر میں ہی نافذ کیا جائے گا۔ حالانکہ اس دوران  سرکاری دفاتر اوردفتری کام کاج شروع رہنےکی اطلاعات ہیں لیکن اس سلسلے میں فیصلہ مقامی انتظامیہ حالات کو دیکھتے ہوئے کرے گا۔ اسی دوران  بلڈانہ ضلع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع  میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےلیکن یہ کتنے دن کا ہو گا  اس بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔بلڈانہ ضلع کے ملکاپور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں پر ۳؍ دن کا کرفیو نافذ کیا جائے گا لیکن شہریوں میں یہ افواہیں ہیں کہ یہ کرفیو ۱۵؍ دن کا ہو گا ۔ بہرحال اس کی تصدیق کسی سرکاری ذرائع سے نہیں ہوئی ہےکہ لاک ڈائون کتنے دنوں کا ہو گا یا پھر اسے جنتا کرفیو میں تبدیل کردیا جائے گا۔

ممبئی میں حکم امتناع میں توسیع

شہر و مضافات میں نافذ حکم امتناع میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب دفعہ ۱۴۴؍، ۳۰؍ ستمبر تک شہر و مضافات میں نافذ رہے گی۔ اس بارے میں ممبئی پولیس کے ایک افسر نے  بتایا کہ یہ کوئی نیا حکم نہیں ہے بلکہ ہر ۱۵؍ دن میں حالات کے مطابق حکم امتناع کے تعلق سے فیصلہ کیا جارہا ہے۔یہ احکامات تو لاک ڈائون کے پہلے دن سے نافذ ہیں اور فی الحال ان میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...