Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مذہبی مقامات عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرینیں اور جمنازیم کھولا جائے

by | Oct 17, 2020

ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی

ایس پی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے تحریری مطالبہ، مشروط اجازت کے ساتھ تمام معمولات زندگی کو پٹری پر لانے کی سرکار کی کوشش کر رہی ہے
ممبئی: مہاراشٹر میں نئی شروعات کے تحت لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو رہا ہے بازار سمیت مالس و دیگرخدمات عوام کیلئے شروع کردی گئی ہیں اسی لئے شرائط کے ساتھ منادر،مساجد اور عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرینیں بھی جلد شروع کی جائیں تاکہ عام زندگی کو معمولات پر لایا جائے جس طرح سے ہوٹلوں ،بار، بازار، دکانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے کے ساتھ شرائط پر اجازت دی گئی ہے اسی طرز پر مندر، مسجد، گرودوارہ، چرچ سمیت دیگر مذہبی مقامات کو بھی شرائط کے ساتھ کھولنے کی مشروط اجازت دی جائے۔ اس قسم کا مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے تحریری مطالباتی مکتوب ارسال کر کے کیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ عام مسافروں کو سفر کیلئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے کیونکہ لوکل ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دفاتر جانے سے قاصر ہیں جبکہ کئی ملازمین جو پرایئوٹ کمپنیوں میں کام کر تے ہیں انہیں دفتر جانے کی اجازت  دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی دفتر کو بھی کھول دیا گیا ہے ایسی صورتحال میں لوکل ٹرینیں، مذہبی مقامات،جمنازیم کو ذمہ دار اور منتظمین کی ذمہ داری پر کھولنے کی اجازت دی جائے اس کے ساتھ ہی انہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کو لازمی قرار دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوکل ٹرینیں بھی شہریوں کیلئے کھول دی گئی ہیں تو معمولات زندگی جو متاثر ہوئی ہے وہ واپس معمولات پر آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے ایسی تحریری ذمہ داری لینے کے بعد ٹرینوں میں بھی سفر کی اجازت دی جائے۔ ماسک سمیت دیگر ضروری انتظامات ہر شہری پر لازمی کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...