بنیادی صفحہ / خبریں / ہم نے نہیں بی جے پی نے کی توہین، عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگے کو اٹھا کر: محبوبہ مفتی

ہم نے نہیں بی جے پی نے کی توہین، عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگے کو اٹھا کر: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا بی جے پی لیڈروں نے جھنڈے کی اس دن توہین کی تھی جب انہوں نے نو سالہ بچی کی عصت دری کرنے والوں کے حق میں اس کو لہرایا تھا۔

IMG_20201024_190205

یواین آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی ہے بلکہ اس کی توہین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں نے اس دن کی تھی جب انہوں نے کٹھوعہ میں ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والوں کے حق میں اس ترنگے کو لہرایا تھا۔

بتادیں کہ پی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کہ میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاؤں گی جب تک جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس نہیں ملے گا، کو گستاخی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*