کسانوں کا احتجاج: سنگھو بارڈر پر سیکیورٹی بڑھائی گئی، ٹکری بارڈر پر بھی جاری ہے کسانوں کا احتجاج

IMG_20201129_193601

نئی دہلی، 29 نومبر: اے این آئی کی خبر کے مطابق آج بھی کسانوں نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سنگھو بارڈر پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ احتجاج کرنے والی کچھ تنظیمیں اگلی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے صبح 11 بجے ایک اجلاس کریں گی۔

واضح رہے کہ کسان مرکزی حکومت کے ذریعے لائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے قوانین ایم ایس پی کو ختم کردیں گے اور انھیں کارپوریٹ اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے۔ یہ احتجاج 25 نومبر کو شروع ہوا تھا، جس میں زیادہ تر پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی شرکت ہے۔

دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

پولیس کی جانب سے دہلی کے براری علاقے میں احتجاج کی اجازت دینے کے بعد ہزاروں کسان جمعہ کے روز دہلی میں داخل ہوئے تھے لیکن ابھی بھی ہزاروں کسان سنگھو اور ٹکری بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *