مرکزکایہی رویہ رہا تو ہندوستان کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ، شیو سیناکےسنجے راؤت کا بیان

modi

شیو سینااور بی جے پی میں کھلی جنگ جاری ہےاور بیانات سے نہیں لگتا کہ دونوں کبھی اتحادی رہےہوں۔ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے حال ہی میں بی جے پی حکومت کے کام کرنے کےطریقہ پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ ’’اگر مرکزی حکومت کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ ہم سیاسی فائدوں کےلئےلوگوں کو نقصان پہنچا رہےہیں تو جیسے روس کی ریاستیں ٹوٹ گئیں ویسا ہمارے ملک میں ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگےگا۔‘‘

بی جے پی نے سنجے راؤت کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا اور بی جے پی کے رہنما رام کدم نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ شیو سینا کار شیڈ پروجیکٹ پراپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے کے لئے اس طرح کے بیان دےرہی ہے۔ انہوں نے سنجے راؤت کے اس بیان پر دیگر پارٹیوں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ ملک کو توڑنےوالی بات برداشت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے شیو سینا اور بی جےپی سب سے پرانےاتحادی تھےلیکن گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلی کےعہدہ کولے کر دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی اور شیو سینا نےکانگریس اور این سی پی کےساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی جبکہ شیو سینا سے پہلے بی جےپی نے این سی پی کو توڑکر حکومت تشکیل دے لی تھی لیکن اس نے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے سےپہلےہی استعفی دےدیا تھا۔

غور طلب ہے کہ سوویت یونین دنیا کی بڑی طاقت تھا لیکن افغانستان پر حملہ کے بعد سےاس یونین کی ریاستیں علیحدہ ہوگئی تھیں اور سوویت یونین بکھرکر ٹوٹ گیا تھا ۔روس اسی ختم ہوئےسوویت یونین کی ہی ایک ریاست ہے۔ اسی بیچ خبر ہے کہ انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ نے سنجےراؤت کی اہلیہ کوپوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *