Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سےنواں کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس مغربی بنگال میں

by | Jan 5, 2021

business summit social banner

ممبئی: گذشتہ دس برسوں سے اقلیتوں کے مابین معاشی بیداری پیدا کرنے کے لئے معروف میڈیا کمپنی معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈنے اپنانواں کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس مغربی بنگال کےشہر کولکاتہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میںمغربی بنگال سمیت بہار،جھارکھنڈ،اڑیسہ،اور چھتیس گڑھ کےساتھ مہاراشٹرسے بھی تقریباً دو سو سے زائد تاجروں کی شرکت ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار معیشت کے مینیجنگ ڈائریکٹر دانش ریاض نے یواین آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 24جنوری2021 کوکلا کنج کلا مندر میں منعقد ہونے والا تجارتی اجلاس اس طور پر اہم ہے کہ اس میں جہاں امریکہ میں مقیم ہند نژادمشہور تاجر فرینک اسلام ،سنگاپور میں مقیم حلال ڈیولپمنٹ کارپوریشن کےڈائریکٹرمحمد جناح ،زکاۃ فائونڈیشن آف انڈیا کے پریسیڈنٹ ڈاکٹر سید ظفر محمود،مرکز المعارف ممبئی کے ڈائریکٹرمولانا برہان الدین قاسمی خطاب کریں گے وہیں مغربی بنگال میں مقیم آئی اے ایس آفیسر محمد اویس سمیت کئی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
دانش ریاض نے تجارتی اجلاس منعقد کرنےکی تین بنیادی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’1.معیشت میڈیانے ہمیشہ کمزر طبقات پر فوکس کیا ہے یعنی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کی ضروریات جو انتہائی اہم ہیںیعنی اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے تاجر ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ملک کے مستقبل کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کررہےہیں۔ ان میں ملک اور دنیا کا نقشہ بدل دینے کی صلاحیت اور طاقت دونوں ہے۔ 2.جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اس اجلاس میں صرف اقلیتوں کے بزنس پر بات ہوگی تو اس کا یہ مطلب نہیں ہےکہ اس میںدوسروں کے لئے کچھ نہیں ہوگابلکہ تمام طرح کی عصبیتوں سے پاک ہوکر ہر طرح کےتعصب اور دشمنی کا شکار ہونے کے باوجود کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں اس پر توجہ مرکوز ہوگی ۔3.یہ ایوارڈ پروگرام ان لوگوں کے لیے ہے جونمایاں کام کرتے ہیں لیکن ان کی قابل ذکر پذیرائی نہیں ہوتی اور وہ غیر مرئی رہتے ہیں۔یہ وہ بنیادی وجوہات ہیں جسے پیش نظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے‘‘۔
دانش ریاض نے کہا کہ ’’ Entrepreneur وہ ہوتا ہے جو بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے، خطرات کا اندازہ لگاتے ہوئے کوئی کاروبار شروع کرتا ہے اور مستقبل کے لیے ملازمت کےمواقع پیدا کرتا ہے۔مذکورہ اجلاس میں تاجروں کو ایوارڈ حاصل کرنےکے لیے بھی جن خصوصیات کا ہونا ضروری ہے ان میںیہ بات اہم ہے کہ وہ ملازمت کے مواقع پیدا کرتے ہوں، ملک و ملت کی فلاح وبہبو دکے لیے سرگرم رہتے ہوں، حکومت ہند کی طرف سے طے کیےگئے اصول وضوابط پر عامل ہوں، معاشی اور سماجی مساوات، رواداری، انصاف اور حقوق انسانی کا لحاظ رکھتے ہوں یہ باتیں ایسے تجارتی لیڈر سے تعلق رکھتی ہیں جو سماجی مسائل میں بھی دلچسپی رکھتا ہو‘‘۔
معیشت کے ڈائرکٹر نے کہا کہ ’’معیشت میڈیاہندوستان میں ایک ایسا سسٹم ڈیولپ کرنا چاہتی ہے جہاں بقائے باہمی کے اصول پر تجارت ہو۔تبلیغ اسلام کے لئے سب سے بہتر ذریعہ تجارت ہی ہے جہاں آپ کے لین دین کا معاملہ طے پاتا ہے۔ایک غیر مسلم اس وقت بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے جب وہ لین دین میں آپ کو کھرا پاتا ہے‘‘۔انہوں نےکہا کہ ’’ہندوستان میں ایوارڈ خریدنے کا مزاج بڑھتا جا رہا ہے اور خریداروں میںمسلمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ایسے میں معیشت ایک ایسا ماحول بنا رہی ہے جہاں لوگوں کی لیاقت و قابلیت،دوسروں سے وہ کیسے مختلف ہیں اس کی استعداد کے ساتھ وہ زمانے میں کیسے دوسروں کو متاثر کر رہے ہیں اس کا بھی جائزہ ہو اور معیشت انہیں جائزوں کے بعد لوگوں کو منتخب کر رہی ہے‘‘۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...