کسانوں کی حمایت میں ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں ‘کسان یکجہتی مارچ ‘نکالا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے کل 26جنوری کو کسانوں کی حمایت میں ملک بھر میں تینوں زرری قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کو لیکر ‘کسان یکجہتی مارچ’نکالا۔مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کو لیکر دارلحکومت دہلی میں گزشتہ دوماہ سے سخت سردی کے باوجود لاکھوں کسان دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ 26جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکال کر ان کالے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے کسانوں پر مودی حکومت کی پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کرکے ان کے اس تحریک کو دبانے کی کوشش کی ہے۔کسانوں کی حمایت میں ایس ڈی پی آئی اس وقت سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتی آرہی ہے جس دن ان تینوں بلوں کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔کسانوں نے 26جنوری کے ٹریکٹر ریالی سے قبل اعلان کیا تھا کہ دہ پرامن طریقے سے اپنے حق کو منوانے کیلئے دہلی آرہے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کی پولیس نے ان پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کرکے ان پر تشدد کرکے ان کے پرامن ریالی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت سمجھتی ہے کہ وہ کسانوں کے ا س تحریک کو طاقت کااستعمال کرکے ختم کردیگی تو یہ اس کا گمان ہے۔ ایس ڈ ی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر تین زرعی قوانین کو واپس لے اور کسانوں کے تمام مطالبات کو پورا کرے۔جب تک زرعی قوانین واپس نہیں لئے جاتے اور کسانوں کے تمام مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک ایس ڈی پی آئی کسانوں کے تحریک کی حمایت کرتے رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *