بٹیرکے انڈے : غذائیت کی حقیقت اورپکوان کی ترکیب

(ڈاکٹر،ایم احمد، پی ایچ ڈی، سبکدوش ڈپٹی کمشنر،پولٹری، حکومت ہند)

بٹیرمرغ زریں، جنگلی مرغ اورتیترخاندان کا ایک پرندہ ہے۔ ہرچند کہ بٹیرکا شکار ہمیشہ سےغذاکے لئے ہوتا رہا ہے،تاہم بیسویں صدی میں ایک فرانسیسی کوک نے اس پرندہ کو اپنے پکوان کی وجہ سے بہت مشہورکردیا تھا۔ رفتہ رفتہ بٹیر کے گوشت کےساتھ بٹیرکا انڈا بھی بہت مشہورہوتا چلا گیا۔ بہت سارے ہوٹل کے علاوہ سڑکوں پرفرائی کرنے والے بھی بٹیرکا انڈا فرائی کرکے فروخت کرنے لگے۔ البتہ اتنا ضرورہے کہ جب آپ کے سامنے ناشتہ میں یہ انڈا آتا ہے تو آپ کو یہ انڈا دوسرے انڈوں سے چھوٹا نظر آتا ہے۔ تاہم یہ بات قابل ذکرہے کہ چھوٹا ہونے کے با وجود غذائیت کے معاملہ میں بٹیرکا انڈا مرغی کے انڈا کے برابرہوتا ہے۔

اقسام

فرانسیسی پکوان میں بٹیرکوایک خاص اہمیت ہے اسے عام بٹیر کے نام سے جا ناجا تا ہے اس کے ساتھ ہی اسے جاپانی بٹیراورایشیائی بٹیربھی کہا جا تا ہے۔ “سیم، کے،ورگھیز” کی تحریرکردہ مضمون کے مطابق جوکہ انھوں نے فیدرفینسیئرنامی اخبار میں لکھا تھا، میں بتا یا گیا ہے کہ جاپان میں اس پرندہ کوگیارہویں صدی سے ہی گھریلو پرندہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ بیسویں صدی میں جاپانی پٹیرکی پر ورش گوشت اورانڈے کے لئے کرنے لگے تھے۔ یہ پرندہ پیدائش کے چھہ ہفتے میں ہی انڈا دینا شروع  کردیتا ہے اورسال بھرمیں یہ تقریباً 300 سوانڈے دے دیتا ہے۔جنوبی امریکہ میں بٹیرکوانڈااورگوشت کے لئے پالا جا تا ہے۔ امریکی بٹیرسولہ ہفتہ سے قبل جنسی بلوغ کی عمر کو نہیں پہنچ پاتے اس لئے ان کا انڈا جاپانی انڈے سےقدرے چھوٹا ہوتا ہے۔ ہنوستان میں جاپانی بٹیرہی کام میں لایا جا تا ہے۔

شحم (فیٹ)

بٹیرکے ایک انڈے میں ایک گرام شحم (فیٹ)ہوتا ہے۔ یہ شحم روزانہ کی فیٹ کیلوری کی ضرورت کا   1.5 شحم فراہم کرتا ہے۔ بٹیرکے ایک انڈے میں 76 ملی گرام کلسٹرول بھی پایا جا تا ہے۔ یعنی کے روزانہ ایک آدمی کوجس قدرکلسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے اس کی 25 فیصد ضرورت اسی سے پوری ہوجاتی ہے۔

پروٹین

ایک بٹیرکے اندر 1.17 پروٹین پایا جا تا ہے۔ یہ انسان کی روزانہ کی ضرورت کا2.3  فیصد ہے۔

کاربو ہائیڈ ریٹس

بٹیرکے ایک انڈے کے اندر 04 سادہ سوگرہوتا ہے جو کہ ایک قابل ذکرمقدرا ہے۔ اس کےاندرپیچیدہ کاربوہائیڈریٹس اورغذائی فائیبرہوتا ہے۔

کیلوریز

امریکی شعبہ زراعت کے مطابق بٹیرکاایک انڈا جس کا وزن 9 گرام ہوتا ہے اس میں  1.2 گرام پروٹین پا یا جا تا ہے لیکن اس میں کاربوہائیڈریٹس اورسوگر نہ کے برابر ہوتا ہے۔ یہ روزانہ کی ضرورت کا 3 فیصد کیلوریزفراہم کراتاہے۔  اس میں 14 کیلوریزپائے جاتے ہیں۔ فیٹ میں نوکیلوریز ہوتے ہیں اور پروٹین پانچ کیلوریز فراہم کرتاہے۔

وٹامنس اور منرلس

ایک بٹیر کے انڈے میں 5.8 فیصد روزانہ کی ضرورت کا وٹامن ہوتا ہے۔ ٹریبوفلاوین کا 5.5 فیصد اورسیلمی نیم کا 5.3 فیصد۔ اس کے علاوہ اس کے اندر 3.2 فیصد روزانہ کی ضرورت کا پینٹوتھینک ایسڈ ہوتا ہے۔ بٹیرکےایک انڈے میں 1.6 وٹامن اے پایا جا تا ہے اورروزانہ کی ضرورت کا 1.5  فیصد فولیٹ۔ اس کے علاوہ بٹیرکے انڈے میں پوٹاسیم، سینیم، کیلسیم،بھی پایا جا تا ہے۔ بٹیر کے انڈے میں  18 اینیمو ایسڈ بھی ہوتا ہے۔

غلط فہمی

کچھ لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ بٹیرکا انڈا کلوسٹرول میں مرغی کے انڈے سے زیادہ ہوتا ہے۔ ایسا اس لئے سمجھا جا تا ہے کیوں کہ بٹیرکے انڈے کا شیل تھوڑا سیاہ ہوتا ہے۔ تاہم جنرل آف فوڈ کمپوزیشن اینڈ اینا لائسس کے اپریل 2003 کے شمارہ میں شائع ہونے والی تحقیقی کے مطابق بٹیر کے انڈا اور مرغی کے انڈا میں کلوسٹرول کی مقدارمیں فرق نہیں ہوتا۔

 پکوان کا طریقہ

بٹیرکا انڈا تقریباً پوری دنیا میں کھا یا جا تا ہے۔ فرانس میں اسے ہلکے انداز میں بوائل کیا جا تا ہے، پھراسے بوائل تراشے ہوئے آلو کےساتھ فرائی کیا جا تا ہےاورپھر پنیر کے ساتھ فرائی کرکےکھا یاجا تا ہے۔ ویتنام اورتھائی لینڈ میں جہاں کہیں بھی شراب فروخت کیجاتی ہےتووہاں آپ کو یہ انڈا ضرور ملے گا۔ بٹیر کاانڈا جاپانی کھانے میں بھی بہت مشہور ہے۔ جاپان میں اسے بہت زیادہ بوائل کیاجا تا ہے اورمچھلی کے ساتھ ملا کرکھا یا جا تا ہے۔ جاپان میں ریلوے میں جو کھا نا فراہم کرا یا جا تا ہے اس میں بھی یہ شامل ہے۔ ڈونا ہے . Donna Hay نے اپنی کتاب ماری کلیری کوکنگ میں اس بات کاذکر کیا ہے کہ مختلف سلاد اورپنیرکےساتھ بٹیرکا بوائل انڈا بھی پروسا جا تا ہے۔

بٹیر کے انڈے کی غذائی اہمیت

بٹیرکا انڈا درحقیقت فوڈ آئٹم ہے جواشیائی بازارخاص طورسے کھانے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں پا یا جا تا ہے۔ بٹیرکاانڈامرغ کے انڈے میں ایک چوتھائی سائز کا ہوتا ہے لیکن ٹسٹ اور فوائد کے حساب سے دونوں برابرہوتے ہیں۔ مرغ کے انڈے کی طرح بٹیرکےانڈے میں بہت بڑے پیمانے پر پروٹین پایا جا تا ہے لیکن کلوسٹرول میں بٹیرکا انڈامرغ کے انڈے سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اگربٹیر کا انڈا آپ کے کھانے کا حصہ ہےتوآپ کو نیوٹریشن یعنی غذائیت کا علم ہونا چاہئے کیونکہ اس سے آپ کو چیزوں کومتوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔

کیلوریز

بٹیرکا انڈا مرغ کے انڈے سے خاصا چھوٹا ہوتا ہے۔ اس لئے اسے صرف ایک کھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ بٹیرکے ایک انڈے میں 14 کیلوریز ہوتا ہے۔ یعنی پانچ انڈا 70 کیلو ریز کے مساوی ہوتا ہے۔ مرغ کے سخت بوائل انڈے میں 75 کیلوریز ہوتے ہیں۔ اگر آپ 2,000- کیلوریزلے رہے ہیں توبٹیرکا ایک انڈا آپ کے چار فیصد کیلوریز روزانہ  کی ضرورت کو پوری کردےگا۔

پروٹین اورکاربو ہائیڈ ریٹس

بٹیرکے پانچ سخت بوائل انڈے کے اندر 6 گرام پروٹین پا یا جا تا ہے حالانکہ اتنا ہی پروٹین مرغی کے ایک انڈے میں بھی پا یا جا تا ہے۔ بٹیر کے انڈے میں جو پروٹین ہوتا ہے وہ آپ کے جسم کوتمام قسم کے ایمینوایسڈ فراہم کراتا ہے۔آپ کوہرروزکس قدرپروٹین کی ضرورت ہے اس کا انحصاراس بات پر ہے کہ آپ کی عمراورسیکس کیا ہے۔ تندرست بالغ آدمی کوروزانہ 56 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اورایک تندرست خاتون کو ہرروز 46 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرآپ ہرروزبٹیرکا ایک انڈا لیتے ہیں تواس سے آپ کے روزہ مرہ کے پروٹین کی ضرورت کا دس فیصد حصہ حاصل ہوجا تا ہے۔ واضح ہوکہ سخت بوائل بٹیرکے انڈے میں کاربو ہائیڈریٹس نہیں پا یا جا تا ہے۔

فیٹ اورکولیسٹرول

بٹیرکاانڈا پروٹین کی دستیابی کا بہترین ذریعہ ہے۔ تاہم زیادہ ترکیلوریزاس کے فیٹ سے حاصل ہوتے ہیں۔ بٹیر کے پانچ سخت بوائل انڈے کے اندر 5 گرام ٹوٹل فیٹ پا یا جا تا ہے۔  2گرام سیچوریٹڈ فیٹ ہوتا ہے اور  380 ملی گرام کولیسٹرول پا یا جا تا ہے۔ امریکی ہارٹ اسوسی ایشن کی صلاح کے مطابق زیادہ سیچوریٹڈ اورزیادہ مقدارمیں کولیسٹرول لینےسےدل کی بیماری ہوسکتی ہے۔ یہ ادارہ آپ کو صلاح دیتا ہے کہ آپ 25 سے 35 کلوریزلیں اورسیچو ریٹڈ شحم یعنی فیٹ 7 فیصد سے بھی کم لیں۔  اورڈائیٹری کولیسٹرول 300 ملی گرام روزانہ لیں۔ بٹیرکاایک انڈا آپ کی روزانہ کی ضرورت کا کولیسٹرول پورا کر دیتا ہے۔

وٹامنس اورمنرلس

بٹیرکاانڈاغذایت سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ انڈا آپ کوبڑے پیمانے پروٹامنس اورمنرلس فراہم کراتا ہے۔ بٹیر کے پانچ انڈے میں  1.64 ملی گرام لوہا ہوتا ہے۔ اس میں 14.4 ملی گرام سیلنی یم ہوتا ہے، 30 mcg  فولیٹ اور, 244  ملی گرام  وٹامن آئی یو اے اور25 گرام وٹامن ڈی پایا جا تا ہے۔ بٹیرکےاندربڑی مقدارمیں مینرل سیلی نیم پایا جا تا ہے۔ آپ کے جسم کو اچھی مقدار میں سیلی نیم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انٹی ڈاکسی ڈینٹ انزائم آپ کے جسم میں پیدا ہوسکے جوآپ کے سیلس کوفری ریڈیکل نقصان سے محفوظ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے دل اورکینسر کے امراض کا خوف کم ہوجا تا ہے۔

معیاری ایگ پروڈکٹس

پکلڈ ایگس

 اس شکل میں مرغ یا بٹیر کے انڈے کو بازار میں محفوظ انداز میں کھانے کے لئے تیار کی ہوئی شکل میں اتا جا سکتا ہے بہت ہی معقول ٹمپریچر کے ساتھ اسے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔۔

سالٹڈ مرغی کا انڈا

مرغ کے سالٹڈ ایگ کی تیاری بہت ہی آسان ہے۔  در حقیقت یہ اتنا آسان ہے کہ کوئی بھی گھریلوخاتون اسے گھرمیں استعمال کرسکتی ہے۔

 

البومین

البومین رنگ ایگ،  اسنیک  فوڈ ہوتے ہیں۔ یہ انڈے اورالبومین کے ساتھ ملاکر رنگ کی شکل میں بنا یا جا تا ہے۔ اور اسے فرائی کیا جا تا ہے۔

ایگ رول

ایگ رول، غذائت سے پراور نہایت لذیذ ہوتا ہے۔ یہ کھانے اورناشتےکے لئے بہت آسان خوراک ہوتا ہے اسے تیارکرنا بھی آسان ہوتا ہے۔

ایگ کرپس

ایگ کریپ Egg crepe  ایک پتلا فیٹ سرکولرپروڈکٹ ہوتا ہے۔ یہ بھرا ہوسکتا ہے گوشت سے یا پھر سبزی سے۔ یہ ایک ایسا پروڈ کٹ ہے جس میں انڈے کا استعمال بھی بہت ہوتا ہے اوراسے فاسٹ فوڈ کی شکل میں مشہورکیاجا سکتا ہے اوراس پرسرمایہ کاری بھی کی جا سکتی ہے۔ کرپس 22 دنوں تک محفوظ یا جا سکتا ہے اورفریزمیں رکھ کر اسے 18 ± 1°C فریزنگ ٹمپریچرپر  60 دنوں تک یروبک پیکیجنگ کے ساتھ محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

  ایگ ویفلس

ایگ ویفلس Egg Waffle ہلکے  قسم کا خوراک ہوتا ہے جوعام طورسے بریک فاسٹ میں لیا جا تا ہے۔ اس کا بازار میں مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے اورفاسٹ فوڈ آئوٹلیٹس پراسے دیکھاجا سکتا ہے۔ ایگ ویفلس تیارکیا جا تا ہے  65 انڈے کے لیکوڈس سے اوراس میں دس فیصد گندم کا آنٹا ڈالا جا تا ہےاور پانچ فیصد گارنولیٹڈ گندم کا آنٹا اس میں ڈالاجا تا پھراسے ویکم میں چاردن کے لئے محفوظ کیا جا سکتا ہے اورایئرپیک میں اسے تین دن تک کے لئے محفوظ کیا جا سکتا ہے اورمائیکروبائیولوجیکل کوائلیٹی کے ساتھ 10 روزتک ویکم میں، اور 6 روز تک پیکجنگ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

 آئل کوٹنگ تکنیک کے ذریعہ انڈوں کی حفاظت

 انڈوں کو کھانے والے تیل کے ساتھ ملا کرفرائی کردیا جاتا ہے۔ (groundnut oil) تقریباً 7500 انڈے کوایک لیٹر تیل میں فرائی کرکے محفوظ کیا جا سکتا ہے، اور اس طرح سے محفوظ کئے ہوئےانڈے  30 روز تک کے لئے محفوظ کئے جا سکتے ہیں۔ اور 31°C ریفریجریشن کےساتھ انھیں  یعنی 5°C  فیصد ٹمپریچرپر 120 دنوں تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

 

حوالہ جات (ریفرنس)

” فیدر فینسیئر” ــــــــ دی جاپانی کوائل اے، کے،اے۔ کانٹرنکس

یوایس ڈی اے: نیشنل نیوٹریشن ڈیٹا بیس فاراسٹینڈرڈ ریفرنس

جنرل آف فوڈ کمپوزیشن اینڈ اینالائسس؛کمپاریزن آف دی کولیسٹرول کنٹنٹ آف برازیلین چکن اینڈ کوائل ایگس

” ماری کیلیئر کوکنگ” ڈونا ہے؛2005

مجدود احمد ، پی ایچ ڈی ۔ تھیسس، کونکان کے ۔وی ۔ ڈیپولی؛(M.S)  2000

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *