ہندوستانی مالیاتی بازار: سرمایہ کاری کا ایک محفوظ وسیلہ

مابعد اصلاحات ہندوستانی نظام معیشت بڑی نمایاں تبدیلیوں کی گواہ رہی ہے۔ ان اصلاحات نے متعدد پرائیوٹ اور بیرونی بینکوں کو یہاں کے بازار میں داخلے کا راستہ دکھایا، جس کے نتیجے میں کارکردگی اور بارآوری میں مجموعی طور پر خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستانی شعبہ بینک کاری پبلک سیکٹر، پرائیوٹ سیکٹر اور غیرملکی بینکوں پر مشتمل ہے۔ اس وقت پورے سیکٹر میں پبلک سیکٹر بینکوں کی کثرت ہے۔ قوی تر صنعتی بازیافت اور ترقی کے ساتھ پرائیوٹ سیکٹر بینکوں نے آر او اے کے حوالے سے بہترین کارکردگی انجام دی ہے۔

Naqad Munafa

ہندوستانی سرمایہ بازار نے گذشتہ دہائیوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہندوستانی سرمایہ بازار کی ریگولیٹری اتھارٹی سیبی (SEBI) کے ذریعہ کئی مثبت تبدیلیاں زیر عمل آئیں جنہوں نے رسائیت، ریگولیٹری فریم ورک، بازار کے ہیکل اساسی، شفافیت، سیالیت اور آلات کی قسموں کے معاملے میں ہمہ جہت ترقیوں کا سماں باندھ دیا۔ ہندوستانی سرمایہ بازار کے تین اہم اشاریوں بی ایس ای 500، سنسکس اور نفٹی نے 2008 کی کسادبازاری بحران کے بعد اضافے کا واضح رجحان درج کیا ہے۔

Mutual Fund

میوچوئل فنڈ انڈسٹری وسائل کی حرکت پذیری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں ایکویٹی ڈیبٹ اور گولڈ جیسے متعدد اثاثہ زمروں میں منصوبے پیش کئے جاتے ہیں۔ ذیل میں پیش کردہ خاکے سے اثاثہ زیر انتظام (Asset Under Management) کی سالانہ نقل و حرکت کا اندازہ ہوتا ہے۔

Ishariyon

ہندوستان کے بیمہ سیکٹر کی تو گذشتہ دہائی میں کایا ہی پلٹ گئی اور یہ کافی حد تک مسابقتی اکائی کی شکل میں نمودار ہوا ہے۔ نمو پذیر متوسط آمدنی، بڑھتی سطح آمدنی، بیمہ کے تئیں بیداری، سرمایہ کاری کی کثرت اور اساسی ڈھانچے میں سرمایہ کاری نے ہندوستان میں بیمہ بازار کی توسیع کے لئے مضبوط بنیاد قائم کردی ہے۔ آئی آر ڈی اے کے اعداد وشمار بیمہ رسائی (جی ڈی پی میں پریمیم کے فیصد) میں ہر سال اضافہ دکھاتے ہیں۔ ذیل میں پیش کردہ چارٹ ہندوستان میں بیمہ رسائی (Insurance Penetration) اور گنجانیت(Density) میں اضافے کا واضح ثبوت پیش کرتا ہے۔

Bima

Bima2

ہندوستان میں سرمایہ کاری: داخلے کے راستے

غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی):

ہندوستان کی غیر ملکی راست سرمایہ کاری یا ایف ڈی آئی کا ہدف غیر ملکی سرمایہ کاری کو ہندوستان میں دعوت دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 1991سے ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر رہنما ہدایتوں اور ریگولیٹری کارروائیوں کو بہت حد تک آسان بنا دیا گیا ہے۔ ہندوستان میں ایف ڈی آئی سرمایہ کاری کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؛ پہلا حصہ ان سیکٹروں پر مشتمل ہے جن میں ایف ڈی آئی ممنوع ہے اور دوسرا وہ جس میں اس کی اجازت ہے۔ جن سیکٹروں میں ایف ڈی آئی کی اجازت ہے ان میں سرمایہ کاری کے دو راستے ہیں۔ ایک خودکار راستہ جس کے تحت کسی سرکاری منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی، عملی طور پر تقریبا تمام سیکٹر یا سرگرمیاں بجز چند کے، اس خودکار راستے میں آتی ہیں۔ دوسرا راستہ فارن انویسٹ منٹ پرموشن بورڈ (FIPB) سے پیشگی منظوری کا ہے، جو خودکار راستے میں نہ آنے والی سرمایہ کاریوں کے لئے درکار ہے۔

سیکٹر

کتنی فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ہے

آٹوموٹو صنعت

 100%

کان کنی و دھات

 100%

تیل اور گیس

 100%

بندرگاہ

100%

بجلی

 100%

ریئل اسٹیٹ

 100%

خردہ و صارفین مصنوعات

100%

سڑک و شاہراہ

 100%

ٹیلی مواصلات

100%

ڈیفنس سیکٹر

 26%

بازار اجناس

 26%

بیمہ

 26%

نجی بینک

 20%

ہندوستانی کمپنیاں ایکویٹی حصص، لازمی و واجبی فُلی کنورٹیبل ڈبنچرز (Fully Convertible Debentures) اور لازمی و واجبی ترجیحی حصص (CCPS) فیما کے ذریعہ مقرر کردہ قیمت سے متعلق ہدایتوں/ قدر کاری معیاروں کی شرط کے ساتھ غیر مقیم افراد کو جاری کرسکتی ہیں۔ درج ذیل خاکے میں ان شعبوں کی تفصیل موجود ہے جن میں ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔

SEBI کے ساتھ رجسٹرڈ ایف آئی آئی کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ غیر ملکی پنشن فنڈ، میوچوئل فنڈ، سرمایہ کاری ٹرسٹوں ، اے ایم سیز، بیمہ یا بیمہ ثانی کمپنیوں، نامزد کمپنیوں اور انکارپوریٹیڈ / ادارہ جاتی پورٹ فولیو منیجروں کو ایف آئی آئی کے طور پر رجسٹر یشن کرانے کی اجازت ہے۔ کئی حدود مقرر کئے گئے ہیں، غیر ملکی فنڈوں، جی ڈی آرز یا یورو میں تغیر پذیر بانڈ کے واسطے سے ایف آئی آئی کے ذریعہ سرمایہ کاری میں کوئی پابندی نہیں۔

غیر ملکی وینچر کیپٹل سرمایہ کاری (FVCI)

سیبی رجسٹرڈ ایف وی سی آئی، آر بی آئی کی خصوصی منظوری کے ساتھ انڈین وینچر کیپٹل انڈر ٹیکنگ (آئی وی سی یو) یا انڈین وینچر کیپٹل فنڈ (آئی وی سی ایف) یا ان آئی وی ایف سیز کے ذریعہ جاری کسی منصوبے میں سرمایہ لگا سکتی ہے بشرطیکہ وی سی ایف بھی سیبی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں۔ ایف وی سی آئی کسی آئی پی او یا منصوبوں کی اکائیوں/ وی سی ایف کے ذریعہ قائم کردہ فنڈ کے پرائیوٹ پلیسمنٹ کی مدد سے ایکویٹی / ایکویٹی لنکیڈ انسٹرومنٹس، ڈیبٹ/ ڈیبٹ انسٹرومنٹس، آئی وی سی یو یا وی سی ایف کے ڈبنچرس خرید سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *