انتظامی امور اور قیادت میں این ایل پی کا کردار

عمران بلخی

سیدعمران بلخی کارپوریٹ منیجمنٹ ٹیم لیڈر
سیدعمران بلخی
کارپوریٹ منیجمنٹ ٹیم لیڈر

انتظامی امور اور ٹیم لیڈر شپ میں NLP ایک قیمتی معاون صلاحیت ثابت ہوتی جس کے ذریعہ آپ اپنا اثرو رسوخ بڑھا سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی گفتگو، تربیت، تحرک اور انتظامات کی صلاحیت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔دراصل NLPیا( Neuro-Linguistic Programming) موجودہ دور میں کارپوریٹ میں اپنی بقا کی ضمانت بن گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اپنی صلاحیتوں میں این ایل پی کو شامل کرنے سے آپ کو کئی فائدے ہو سکتے ہیں۔ ان میں دیگر صلاحیتوں میں بہتری کے علاوہ آپ کے طرزتخاطب اور رکھ رکھائو میں عمدگی اور رویہ جاتی لچک بھی شامل ہیں، جن کے سبب خوشامدی کارپوریٹ دنیا میںکراس فنکشنل ذمہ داریوں کی انجام دہی، پیچیدہ رشتوں، تنائوپرمبنی کام کا دبائو اور مقامی و دوردراز کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے معاملوں میں آپ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

مشکل اوقات میں ٹیم کی قیادت اور انتظامات
انتظامات اور ٹیم کی قیادت کا فن ہمیشہ ترقی پذیر اور مقبول رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 60کی دہائی کے بعد ہر5سے 10سال میں ہم منیجروں کے لئے ایک مشکل دور میں داخل ہو جاتے ہیں۔
اس میں کوئی شبہہ نہیں ہوسکتا کہ صنعتی انقلاب کے وقت کے مقابلہ میں آج 2013 میں چیزیں زیادہ تیزی سے اور ڈرامائی طور پر بدل رہی ہیں، اور آج لوگوں کی قیادت کرنے والے افراد کی مانگ جتنی زیادہ ہے اتنی کبھی نہیں تھی، خواہ ان کے عہدے کا نام کچھ بھی ہو۔

بقا ء اورمقابلہ میں برقرار رہنے کا طریقہ
آج کے بازار میںجہاں قیمت یا پروڈکٹ کے معاملے میں ایک ادارے کی یو ایس پی کی نقل دوسرے کے ذریعہ ہفتوں میں متعارف کرائی جا سکتی ہے، مسابقتی برتری کو برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔نتیجہ کے طور پر متعدد کمپنیاں متعامل اور سراسیمہ ثقافت پیدا کرتی ہیںجس میںاسٹاف یا تربیت یا تحقیق یا دیگر اخراجات کو بجٹ میں کم کر دیا جاتا ہے ، پیداوار پوری دنیا میں پھیلا دی جاتی ہے یا ملازمین پر کم وقت میں زیادہ کام کرنے کا دبائو بنایا جاتا ہے۔
اس کلچر کا مطلب ہے کہ اچھے ملازمین کام چھوڑ کر بہتر انتظامات والی کمپنیوں میں چلے جاتے ہیں ، یہ کمپنیاں عموماً دوربین اور مشکل ماحول سے سرگرم طریقے سے نمٹنے والی ہوتیہیں۔
ان سرگرم کمپنیوں کی خصوصیت یہ نہیں ہے کہ وہ لاگتوں کو کیسے کم کرتی ہیں، بلکہ یہ ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ کتنی بہتر ہیں اور ایک ایسا ماحول پیدا کرتی ہیں کہ لوگ اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ بخوشی کریں۔ یہی وہ ماحول ہے جوانہیں نا ہموار اور ناموافق حالات سے مزید مضبوط بن کرنکلنے میں مدد کرتا ہے۔
قائد منتظمین
یہ سوال کہ زیادہ سر گرم کمپنیوں کو دراصل کون سی چیز ان کی بقا اور ترقی میں مدد کرتی ہے، ذرا پیچیدہ ہے، اور اس مختصر مضمون میں اسے بیان کرنا ناممکن بھی۔ اس موضوع پر سینکڑوں کتابوں میں مفصل بحث کی گئی ہے، جو کہ ہر سال شائع ہوتی ہیں۔
تاہم یہاں پر ان کی ایک بنیادی خصوصیت کا ذکر بے محل نہ ہوگااور وہ اپنے لوگوں کو راغب کرنے، برقرار رکھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کی ان کی صلاحیت ہے۔اور اس کی بنیاد ان کے منتظمین اور ٹیم لیڈروں میں پوشیدہ ہوتی ہے جو انہیں متحرک رکھتے ہیں اور ان کے منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔
وہ غیرمتغیر طور پراس فن کی اہمیت سے واقف ہیں جسے عرف عام میں ’’سافٹ اسکلس‘‘ کہتے ہیں، یعنی لوگوں کی قیادت اس طور پر کرنے کی صلاحیت کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بخوشی راضی رہیں۔
اتفاق سے سافٹ اسکلس کو سبٹل ا سکلس (Subtle Skills) کہنا زیادہ درست ہوگا کیونکہ اس کے اثرات باوجودیکہ پرانے ہارڈا سکلس کی طرح فوری طور پر مؤثر اور واضح نہیں ہوتے ، اپنا ایک نمایاں اور پائیدار مقام رکھتے ہیں۔
ہوشمندانہ صلاحیت (Subtle Skills)
ہوشمندانہ صلاحیت (subtle skills) آج کے سبھی منتظمین اور ٹیم لیڈروں سے مطلوب ہیں۔ اس صلاحیت میں لوگوں کو کام کے لئے مجبور کرنے کی بجائے انہیں اس جانب راغب کرناشامل ہے، اور ایسا اس علم کے ساتھ کرنا ہے کہ
٭ ان کی جاب سکیورٹی پہلے سے کم ہے
٭ انہیں نمایاں طور پر بڑھے ہوئے ورک لوڈکا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ بجٹ خالی جگہوں کو پر کرنے سے روکتا ہے۔
٭ وہ ایسی جگہ پر کام کر رہے ہو سکتے ہیں جو کہ مستقل تبدیلیوں کا تجربہ کررہاہے- یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے زیادہ تر لوگ کشیدگی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اسے تباہ کن رویہ سمجھتے ہیں۔
بداخلاقی سے بچنا اور اس کی روک تھام
ایسے عناصر منیجروں اور ٹیم لیڈروں کی زندگی جہنم بنا دیتے ہیں کیونکہ یہ اخلاقیات کو بڑی حد تک تباہ کر دینے والے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کے اغراض و مقاصد اور کمپنی کی سوچ متاثر ہوتی ہے۔
اگرواضح الفاظ میں کہا جائے تو یہ بڑی تیزی سے اپنا تباہ کن اثر ڈالتے ہیں۔۔۔ حالانکہ بعض ٹیموں اور کام کے ماحول میں ایسے عناصر ان اثرات کے بغیر بھی موجود ہو سکتے ہیں۔۔۔
ایسا کیسے ہو تا ہے؟ کیوں کچھ ٹیمیں کام کے ماحول میں تباہ کن اورڈرامائی تبدیلی سے قطع نظر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں؟
شاذونادر معاملات میں یہ فرق بڑھی ہوئی تنخواہ کے سبب ہوتا ہے۔ جبکہ زیادہ تر معاملات میں یہ فرق انتظامیہ اور قیادت کی وجہ سے ہوتا ہے۔
عملی اقدام
Gallup نام کی ایک تنظیم نے یہ جاننے کے لئے کہ ملازمین کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کون سے عناصر راغب کرتے ہیں، ایک طویل مدتی سروے کرایا ہے، جس میں 1000000ملازمین اور 80000منیجروں کو شامل کیا گیا تھا۔
مذکورہ تنظیم نے اس بڑے پیمانے کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا اور12بنیادی پہلوئوں کی شناخت کی جو اعلیٰ کارکردگی کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے :
.1 جانتے ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جاتی ہے
.2 اچھا کام کرنے کے لئے اکثر تشجیع/ تعریف و توصیف موصول کرتے ہیں
.3 قبول کرتے ہیں کہ ان کے منیجر/سوپروائزران میں واقعی دلچسپی رکھتے ہیں
.4 اپنی ترقیکے لئے اپنے منیجروں سے حوصلہ افزائی پاتے تھے
.5 قبول کرتے ہیں کہ انہیں سنا جاتا تھا
.6 قبول کرتے ہیں کہ کیسے انہوں نے کمپنی کے مقاصد کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کیا
.7 انتہائی راغب ہم کاروں کے ساتھ کام کرتے تھے
.8 سال میں کم سے کم دو مرتبہ اپنی ترقی کے بارے میں گفتگو کرنے کے اہل تھے
.9 اپنا کام کرنے کے لئے وسائل رکھتے تھے
.10 ایسی پوزیشن میں تھے کہ جو وہ سب سے اچھا کرتے ہیں اسے روزکرتے تھے
.11 کام کی جگہ پر دوست رکھتے تھے
.12 قبول کرتے ہیں کہ ان کے جاب نے انہیں ترقی کے مواقع فراہم کئے
ماہرین نے اس کے بعد ان 12اہم پہلوئوں کا جائزہ لیا اور پایا کہ انہیں نتیجے کی ایک لڑی میں پرویاجا سکتا ہے۔
’’باصلاحیت ملازمین کو اچھے منیجروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ باصلاحیت ملازم کسی کمپنی کو اس کے کرشمائی لیڈروں،بہترین فائدوں اور اس کے عالمی معیار کے تربیتی پروگرام کے سبب جوائن کر سکتا ہے، لیکن وہ کتنی مدت تک وہاں رہتا ہے اور رہنے کے دوران کتنا پروڈکٹیو ہے، یہ اس ملازم کے اپنے فوری سوپروائزر کے ساتھ رشتوں پر منحصر کرتا ہے۔ ‘‘
یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ 12میں سے صرف 4پہلو ادارہ جاتی ڈھانچہ اور انتظامیہ کے ہارڈ اسکلس پر منحصر کرتے ہیں۔
1-8 نکات مطالبہ کرتے ہیں کہ منیجر یا ٹیم لیڈر لوگوں کے ساتھ ماہرکی طرح پیش آئے، یعنی ہوشمندانہ صلاحیت (subtle skills) سے لیس ہو مثال کے طور پر مندرجہ ذیل کا اہل ہو:
٭ اپنے ساتھیوں اور اعلیٰ منتظمین سے شعوری ادراک کے ساتھ گفتگو کرے
٭ ٹیم کے ساتھ اور ٹیم کے اندر گفتگو کی نظامی نوعیت بشمول نن وربل اثرات کو سمجھے
٭ ٹیم اور ٹیم میں شامل افراد کی سوچ اور جذباتی میک اپ کو سمجھے، اوراس طریقہ کو سمجھے جس میں افراد ایک دوسرے کو کھینچتے ہیں
٭ اپنی ذات کو سمجھے، کیونکہ انسان خود آسانی سے متاثر اور قابو نہیں کر پاتا ہے
٭ عقائد اور اقدار کے کردار کو سمجھے، جن میں لوگ یقین رکھتے ہیں
٭ جانتا ہو کہ کیسے ہر فرد کو ترغیبی نکتہ نظر تک لانے کے لئے اقدار کا استعمال کرنا ہے
٭ لوگوں کو ٹیم یا ادارہ جاتی مقاصد فروخت کر کے متاثر کرے اور ان کی خرید کو اس مقصد میں شامل کرے۔
یہ صلاحیتیں اور ان 8 سٹل اسکلس کو عملی جامہ پہنانے کے طریقے ہمارے این ایل پی کو اسکلس ٹریننگ پروگرام میں شامل ہیں۔ یہ ایک این ایل پی نجی اور پیشہ ورانہ ترقی تربیت ہے جو کہ این ایل پی صلاحیوں کی وسیع قسموں کا احاطہ کرتی ہے۔
این ایل پی اور سٹل اسکلس
این ایل پی کو لوگوں کی صلاحیتوں کے تعلق سے دستیاب جانکاریوں کی بہترین باڈیوں میں سے ایک تسلیم کیا جا رہا ہے۔ یہاں ایک مسئلہ پیدا ہوتا ہے کہ ہوشمندانہ صلاحیت (subtle skills) کے بہترین مظاہرہ کے لئے این ایل پی کو کیسے بہتر طریقہ سے استعمال کیا جائے۔
بلاشبہ اس ضمن میں بے شمار معلومات اور مشورے این ایل پی کتابوں، ویب سائٹوں، پاپولرلکچرز اور موٹیویشنل پروگراموں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس طریقہ سے سیکھنے کا نقص یہ ہے کہ این ایل پی کو ایک دانشورانہ عمل کے طور پر سیکھا اور ٹریٹ کیا جاتا ہے، حالانکہ اسے رویہ جاتی صلاحیت کے طورپر لیا جانا چاہئے۔
متبادل طریقہ یہ ہے کہ این ایل پی کو ورکشاپ میں سیکھا جائے( اور آپ کو یہ جان کر تعجب نہیں ہوگا کہ ہم اس طریقہ کو Pegasus NLP میں استعمال کرتے ہیں) ، اس کے فائدے حسب ذیل ہیں:
٭ یہ ٹیم کے ساتھ سیکھنے کا عمل ہوتا ہے
٭ اس میں بہت ساری عملی بریک آئوٹ نشستیں شامل ہوتی ہیںتاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ صلاحیتیںبرتی جارہی ہیں، نہ کہ انہیں دانشورانہ تشکیل کے طور پر لیا جا رہا ہے
٭ یہ تعلیم بالغان کے اصولوں پر مبنی ہوتا ہے
٭ یہ ناصحانہ ہونے کی بجائے تفاعُلی ہوتا ہے (ہم اس جاپانی مقولہ کے سختی سے قائل ہیں کہ ’ہم میں سے کوئی بھی اتنا اسمارٹ نہیں ہے جتنا کہ ہم سب ہیں‘ )
٭ اس میں اہل این ایل پی تربیت دہندگان کی جانب سے فرداً- فرداً فیڈ بیک شامل ہوتا ہے۔
اتفاقاً بنیادی این ایل پی صلاحیتیں کچھ خاص طاقتور اور متاثر کرنے والی صلاحیتوں کی مکمل بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ ہمارے کورٹرینر ریگ کونولی کہتے ہیں کہ ــ’’میں ان میں سے تین صلاحیتوں سب سے زیادہ اہم تسلیم کرتا ہوں، جنہیں میں نے گذشتہ 17سالوں کے دوران اپنی سبھی انتظاماتی، فروخت اور کسٹمرکیئرتربیت میں شامل کیا ہے۔ ‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *