بنگلور میں منعقدہ پانچویں کل ہند اقلیتی تجارتی اجلاس میںملک بھر کے صنعت کاروں وسرمایہ کاروں کی شرکت

شہناز ذکی خلیلی، سید یٰسین ، عبد اللہ اکبر علی،نواز شریف اور مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن کومعیشت 2013کے ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا

بنگلور: معیشت میڈیا گروپ کی جانب سے بنگلور کے ہوٹل دی کینوپی میں ’’اقلیتوں کی معاشی قومی دھارے میں شمولیت: تجارت ،ٹیکنالوجی اور مالیات کے مابین رابطہ‘‘کے مرکزی موضوع کے تحتپانچواں کل ہند اقلیتی تجارتی اجلاس منعقدکیا گیاجس میں کثیر تعداد میں کارپوریٹ ہاوسیز کے ذمہ داران،حکومتی اہلکار ،تاجر و صنعت کاروںنے شرکت کی۔فارما لیف انڈیاپرائیویٹ لیمیٹڈ کی ٹیکنیکل سروسیز ڈائرکٹر شہناز ذکی خلیلی کو بہترین خاتون تاجر۲۰۱۳،نئی ایجادات۲۰۱۳ کے باب میں سید یٰسین اور بہترین تاجر۲۰۱۳ کے سلسلے میں عبد اللہ اکبر علی اور نواز شریف جبکہ سماجی خدمات کے باب میں مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن کو کارپوریٹ سوسشل سروسیز 2013کے ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔

شہناز ذکی خلیلی عماد گروپ کے چیرمن حسن چوگلے سے بہترین خاتون تاجر 2013ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ساتھ میں پروفیشئر کے سی ایم ڈی خلیل اللہ بیگ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے
شہناز ذکی خلیلی عماد گروپ کے چیرمن حسن چوگلے سے بہترین خاتون تاجر 2013ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ساتھ میں پروفیشئر کے سی ایم ڈی خلیل اللہ بیگ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

پروگرام کے آرگنائزر دانش ریاض نے سیمینار کے آغاز میں پروگرام کی غرض و غایت پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ’’ اقلیتوں کو معاشی قومی دھارے میں جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کیونکہ ہندوستان کی بڑی آبادی کو اگر یوں ہی چھوڑ دیا جائے تو ملکی شرح ِ نمو میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا ۔لیکن جب بقائے باہم پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو معاشی قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا تو ہر آدمی آپ کی آواز پر لبیک کہے گا ۔‘‘قطر سے تشریف لائے عماد گروپ کے چرمین حسن چوگلے نے کہا کہ ’’غریب لوگوںکو بہتر سہولت سے مزین کرنے کے لئے امیر طبقہ کو آگے آنا چاہئے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ سماج کو بہتر بنانے میں کئی انسٹی ٹیوشنس کام میں آتے ہیں جس میں میڈیاکا رول بہت ہی اہم ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میڈیا پروگراموں کی بہتر رپورٹنگ کرے تو عام عوام تک بہتر باتیں پہنچ سکیں گی۔‘‘
لندن سے تشریف لائے بینک آف برطانیہ کے مشیر مفتی برکت اللہ نے کہا کہ ’’اس وقت اسلامی بینکنگ کے لئے لوگوں میں بیداری آرہی ہے۔ ابھی حال ہی میں برطانیہ میں منعقدہ پروگرام میں لوگوں نے جس امید بھری نظروں سے اسلامی دنیا کی طرف دیکھا ہےوہ ایک خوش آئند بات ہے۔‘‘مفتی بر کت اللہ نے کہا کہ ’’اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ طلبہ و نوجوانوں کے اندر بیداری لائی جائے اور انہیں اسلام کے معاشی نظام سے روشناس کرایا جائے۔‘‘

مسلم انڈسٹریلسٹس اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری میر عبد الحفیظ  اسلامی بینک آف برطانیہ کے مشیر مفتی برکت اللہ سے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی ۲۰۱۳ایوارڈقبول کرتے ہوئے جبکہایم آئی اے کے بانی ایس ایم حسن اور دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مسلم انڈسٹریلسٹس اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری میر عبد الحفیظ اسلامی بینک آف برطانیہ کے مشیر مفتی برکت اللہ سے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی ۲۰۱۳ایوارڈقبول کرتے ہوئے جبکہایم آئی اے کے بانی ایس ایم حسن اور دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بیری گروپ کے سی ایم ڈی سید محمد بیری نےاپنی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’محض ہاتھ پر ہاتھ دھرے زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔نہ ہی جھوٹے وعدوں کے سہارے اپنا وقار بنایا جاسکتا ہے۔’’خبر‘‘’’نظر‘‘’’صبر‘‘’’ذکر‘‘کی تشریح بیان کرتے ہوئے بیری نے کہا کہ ’’کامیاب تاجر بننے کے لئے اسلام کے ان اصولوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’بزنس ایک Passion ہے اسے Fashion کی طرح نہیں کیا جاسکتا۔‘‘
پروگرام کے آرگنائزر دانش ریاض نےاپنی جد و جہد کی داستان بیان کرتے ہوئےکہا کہ’’معیشت نے اپنے سفر کا آغاز EVENTآرگنائز کرنے سے کیا ہے جو بتدریج Maeeshat Media Pvt Ltdکی شکل میں اب عظیم میڈیا ہائوس کی شکل اختیار کر چکا ہے۔عام قارئین تک پہنچنے کے لئے ہم نے پانچ عالمی زبان (انگریزی ،اردو،عربی،فارسی اور ہندی )میں www.maeeshat.inکے نام سے اپنی ویب سائٹ بھی شروع کی ہے جو روزانہ قارئین تک اپنے پیغام کو پہنچانے کا کام بحسن و خوبی کر رہا ہے۔اسی کے ساتھ دنیا میں ہو رہی روزانہ تبدیلیوں سے متاثر ہوکر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ مسلم ایشوز پر وقتاً فوقتاً ایسے پروگرام ترتیب دئے جائیں جو لوگوں کی گرہ کشائی کا سامان فراہم کر سکیں۔اصحاب حل و عقد کی ایسی ٹولی جو راست طور پر حالات سے نبرد آزما ہوتی ہو انہیں پروگرام کا حصہ بنایا جائے اور ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے۔ساتھ ہی مسلمانوں کے طرز فکر و عمل سے ان لوگوں کو روشناس کرایا جائے جوکم از کم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔

امیز بریانی کے سی ایم ڈی نواز شریف عماد گروپ قطر کے سی ایم ڈی حسن چوگلے اور بیریز گروپ کے سربراہ سید محمد بیری سے بہترین تاجر ۲۰۱۳ایوارڈقبول کرتے ہوئے جبکہ دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
امیز بریانی کے سی ایم ڈی نواز شریف عماد گروپ قطر کے سی ایم ڈی حسن چوگلے اور بیریز گروپ کے سربراہ سید محمد بیری سے بہترین تاجر ۲۰۱۳ایوارڈقبول کرتے ہوئے جبکہ دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

2009 ؁اسلامی بینکنگ سیمینار،کولکاتہ:2009؁ میں اپنے آغاز کے وقت ہی ہفت روزہ دی سنڈے انڈین کے اشتراک سے کولکاتہ کے مسلم انسٹی ٹیوٹ میں اسلامک بینکنگ پریک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ،جدہ سے وابستہ ڈاکٹر اوصاف احمد،بیئریز امانہ انڈیاسے وابستہ ڈاکٹر شارق نثار،ٹورس میچول فنڈ کے مارکیٹنگ ہیڈ نازش احمد،اسلامی تجارہ کے مدیر امتیاز مرچنٹ،اضافہ انویسٹمنٹ کے ایم ڈی اشرف محمدی،ریلائنس ایمان میچول فنڈکے ذمہ دار سید علاء الدین،ٹاٹا اے آئی جی کے وائس پریسیڈنٹ یوسف پنچ مڑھی والا،انڈین سینٹر فار اسلامک فائنانس کے جنرل سکریٹری ایچ عبد الرقیب صاحبان نے شرکت کی اور اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔مقامی طور پر تاجروں،مفکروں ،ادیبوں کے ساتھ طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور فاضل مقررین کے خطابات سے استفادہ کیا۔
2010؁ مسلم صنعت کار چیلنجز و مواقع سیمینار ،ممبئی: 2010؁ میں ہفت روزہ سنڈے انڈین کے اشتراک سے ہی مسلم صنعت کار وں کی کانفرنس اسلام جمخانہ ،ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بیئریز گروپ (بنگلور)کے پارٹنر محمد صدیق بیئر ی،الصامت انٹر نیشنل کے سی ایم ڈی غلام پیش امام،اے ٹو زیڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے مالک ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر،اقلیتی وزیر حکومت مہاراشٹر محمد عارف نسیم خان،تاجر و صنعت کار نیز مہاراشٹر سماجوادی پارٹی صدر ابو عاصم اعظمی،نیٹن والو انڈسٹریز کے مالک وی آر شریف،سوپاری والا ایکسپورٹ کے سی ایم ڈی عبد القادر فضلانی،موتی والا جیولرس کے مالک صمد موتی والا ،پروفیشیئر (بنگلور)کے ایم ڈی خلیل اللہ بیگ وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں تاجر و صنعت کاروں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اسی پروگرام میں آفیسر شرٹ کے مالک اقبال عبد الحمید میمن ،سید محمد بیئری،ڈاکٹر عبد القادر فضلانی،وی آر شریف کو بہترین تاجر ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔

ایم پاور گلوبل انک کےڈائرکٹرعبد اللہ اکبر علی بیریز گروپ کے سربراہ سید محمد بیری اور مفتی برکت اللہ سے بہترین تاجر ۲۰۱۳ایوارڈقبول کرتے ہوئے جبکہ دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایم پاور گلوبل انک کےڈائرکٹرعبد اللہ اکبر علی بیریز گروپ کے سربراہ سید محمد بیری اور مفتی برکت اللہ سے بہترین تاجر ۲۰۱۳ایوارڈقبول کرتے ہوئے جبکہ دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

2011؁ ہندوستان میں مسلمانوں کی معاشی قوت سیمینار،ممبئی: 2011؁ میں ٹو سرکل ڈاٹ نیٹ کے اشتراک سے ممبئی کے ہوٹل تاج پریسیڈنٹ میں ’’”Economic Empowerment of Muslims in India (Beyond Sachar Report)”پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سچر کمیٹی کے رکن ابو صالح شریف،بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او آشیش کمار چوہان،نیشنل اسپاٹ ایکسچینج کے سی ای او انجانی سنہا،بیسکس فائنانس کے ڈائرکٹر وجے مہاجن،ٹورس میچول فنڈ کے سی ای او سید وقار نقوی،تاسیس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شارق نثار،انڈین سینٹر فار اسلامک فائنانس کے جنرل سکریٹری ایچ عبد الرقیب ،وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میںاصحاب حل و عقد نے شرکت کی اور پروگرام سے استفادہ کیا۔اس پروگرام میں تاسیس کے ڈائرکٹر ڈاکٹرشارق نثار کو ان کی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
2012؁ چوتھا کل ہند اقلیتی معاشی اجلاس ،ممبئی ـ: 2012؁ میں معیشت نے بغیر کسی اشتراک کے تن تنہا کل ہند اقلیتی معاشی اجلاس کا انعقاد ’’اقلیتوں کی معاشی قومی دھارے میں شمولیت: تجاویز و لائحہ عمل‘‘کے موضوع کے تحت اسلام جمخانہ میں کیا جس میں اسلامک بینک آف برطانیہ کے مشیر مفتی برکت اللہ عبد القادر ،بی ایس ای کے ڈپٹی ڈائرکٹر ارون ڈولاس،نیشنل اسپاٹ ایکسچینج کے مارکیٹنگ ہیڈ سنتوش مان سنگھ،بھنڈی بازار پروجیکٹ کے سی او او ابی ذر دیوان جی،تاسیس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شارق نثار وغیرہ نے بطور مقرر شرکت کی جبکہ مہاراشٹر کے وزیر مالیات جینت پاٹل نے اپناتحریری پیغام بھیجا جسے سابق ایم ایل اے پرنسپل سہیل لوکھنڈ والا نے پڑھ کر سنایا۔

کمپیوٹر سائنسداں و تاجرسید یسین کا ایوراڈ حافظ عبد اللہ   عماد گروپ کے سربراہ حسن چوگلے سے قبول کرتے ہوئے جبکہ بیریز گروپ کے سربراہ سید محمد بیری  اور دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سید یسین کو  Outstanding innovations Award 2013سے سرفراز کیا گیا ہے
کمپیوٹر سائنسداں و تاجرسید یسین کا ایوراڈ حافظ عبد اللہ عماد گروپ کے سربراہ حسن چوگلے سے قبول کرتے ہوئے جبکہ بیریز گروپ کے سربراہ سید محمد بیری اور دانش ریاض کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سید یسین کو Outstanding innovations Award 2013سے سرفراز کیا گیا ہے

اسی پروگرام میں ناتھانی گروپ کے سی ایم ڈی عبد الحمید ناتھانی نیز اسلام جمخانہ کے سربراہ ذکاء اللہ صدیقی کو معیشت 2012ایوارڈسے نوازہ گیا۔
لہذاسابقہ روایات کی روشنی میں ہی ہم پانچواں کل ہند اقلیتی تجارتی اجلاس شہر بنگلورکے ہوٹل کینوپی میں منعقد کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *