
ِِِصرف کمیونسٹ پارٹی نے اردو میں بھی اپنا منشور شائع کیا
ممبئی: ۱۶ویں لوک سبھا انتخابات میں تمام پارٹیوں کی نظر مسلم ووٹ بینک پر ہے۔برسوں سے کانگریسمسلم ووٹ سے استفادہ کر رہی ہے جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مسلمانوں کی بہی خواہی کا دم بھرتے نہیں تھکتی۔اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بھی مسلمان ووٹوں کے مرہون منت ہے۔بنگال میں ترنمول کانگریس بھی مسلمانوں کے نام پر ہی سیاست کرتی ہے لیکن ان تمام پارٹیوں نے اپنا منشور اس زبان میں شائع کرنے کی زحمت نہیں کی جس زبان کو مسلمانوں کی زبان سمجھا جاتا ہے۔صرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا وہ واحد پارٹی ہے جس نے اپنا منشور اردو زبان میں شائع کیا ہے۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ مہاراشٹر میںشیو سینا،بی جے پی اور مہاراشٹر نو نرمان سینا بھی مسلم ووٹروں کو لبھانے میں پڑی ہے ۔جبکہ اتر پردیش میں بھی قومی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی پارٹی بی ایس پی ،پیس پارٹی ،راشٹر یہ علما کونسل وغیرہ مسلمانوں کو بہلا پھسلا رہی ہے بہار میں راشٹر یہ جنتا دل،جنتا دل (یونائیٹڈ)وغیرہ بھی مسلم ووٹوں پر ںنظر گاڑے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود کسی بھی پارٹی نے اپنا منشور اردو زبان میں شائع نہیں کیا ہے۔