Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اس بار الیکشن کمیشن گہری نظر لگائے ہے امیدواروں کے خرچ پر

by | Apr 18, 2014

الیکشن کمیشن نے ہر امیدوار کے ساتھ ایک کیمرا مین لگا دیا ہے وہ دن بھر کی کارروائی کو ریکارڈ کر لیتا ہے نیز حساب میں گڑبڑی پر امیدوار پھنس سکتے ہیں
تھانہ: الیکشن کمیشن کی جانب سے اس مرتبہ امیدواروں کے چھوٹے سے چھوٹے خرچ پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے. کمیشن کی اس گہری نظر کی وجہ سے انتخابی میدان میں سخت لڑائی کی وجہ سے بڑھے خرچ سے امیدواروں کا حال بے حال ہو گیا ہے. ملی معلومات کے مطابق بھلے ہی امیدوار اپنے گھر سے کھانے یا ناشتہ کا ڈبا لا کر کارکنوں کو کھلائیں لیکن کمیشن کی نظر میں وہ سب اس کا انتخابی خرچ ہے اور وہ اسی خرچ میں جڑ رہا ہے. وڑا پاو اور چائے پر کام کرنے والے کارکنوں کا زمانہ نہیں رہ گیا ہے. اب کارکنوں کی پسند کا بھرپور کھانا، ناشتا، چائے کافی، کولڈ ڈرنکس، شربت، لسّی اور دہی فراہم کرنا دشوار ہو گیا ہے. کارکنوں کی اس مانگ کی وجہ سے امیدواروں کا سر درد بڑھ گیا ہے اور ان کے سامنے مسئلہ ہے کہ ۷۰ لاکھ کے اندر انتخابی اخراجات کو کس طرح باندھ کر رکھا جائے. ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دو وڑا کی قیمت ۱۷ روپیے، کٹنگ چائے ۶ روپیے، کافی اور باقی ۱۰ روپیے، لسّی  ۲۰ روپیے، سبزی کھانا ۶۰ روپیے پلیٹ اور مٹن مسالہ ۸۰ روپے بطور خرچ لگایا جا رہا ہے. امیدواروں کی پریشانی یہ بھی ہے کہ کمیشن کے ویڈیو کیمرے کی نظر ان پر دن بھر بنی ہوئی ہے جس سے وہ خرچ کو چھپا بھی نہیں پائیں گے. لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہر امیدوار کے اخراجات کی لمٹ ۷۰ لاکھ روپیے رکھی گئی ہے. تھانہ اور کلیان لوک سبھا سیٹ پر بالترتیب ۲۰ اور ۱۹ لاکھ ووٹر ہیں. تاہم امیدواروں کے ۷۰ لاکھ روپے کے خرچ کو فی ووٹر کے حساب سے دیکھا جائے تو فی ووٹر بہ مشکل ۳ سے ساڑھے ۳ روپے کا خرچ پڑے گا. اتنے خرچ میں تو ووٹر کے پاس ان کے نام کی انتخابی پرچی بھی نہیں پہنچ سکتی ہے. یہ الگ بات ہے کہ سارا خرچ ۷۰ لاکھ روپے کے اندر کرنا ہے. ذرائع کی مانیں تو امیدوار کے آفس میں کام کرنے والے فی شخص کا روزانہ کا خرچ ۳۰۰ روپیے، جھاڑو مارنے اور صاف صفائی کرنے والے کا ۶۰ سے ۷۰ روپے یومیہ خرچ، امیدواروں اور کارکنوں کی جانب  سے پہنی جانے والی سادی / گول ٹوپی کے ۱۰ روپے اور گاندھی ٹوپی کا ۲۰ روپے خرچ شامل کیا جا رہا ہے. امیدوار کی جانب  سے استعمال کیئے جانے والی گاڑیوں میں اینووا، اسکارپیو، زائیلو، فارچیونر وغیرہ گاڑیوں کا روزانہ کا خرچ ۳۷۵۰ روپیے، اجلاس کے لیے لی جانے والی کرسیاں کی قیمت ۱۴، ٹیبل ۵۶ اور سوفہ کا ایک دن کا خرچ ۳۵۰ روپیے لگایا جا رہا ہے .

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...