Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوجا برادران برطانیہ کے امیر ترین اشخاص میں سر فہرست

by | May 18, 2014

ہندوجا برادران نے برطانیہ کے امیر ترین شخص کا تاج اپنے سر پر پہن لیا ہے جبکہ لکشمی متل دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔معروف اخبار سنڈے ٹائمز کی جاری کردہ برطانیہ کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں انتہائی مالدار تاجر خاندان ہندوجا برادران سرفہرست رہےہیں۔ان کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 11.9 ارب پاؤنڈ بتایا گیا ہے اور وہ پہلی بار اس فہرست میں اول آئے ہیں۔سری اور گوپی ہندوجا ۱۹۷۹میں لندن آئے تھے جہاں اشوک اور پرکاش بھائیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے ہندوجا گروپ تشکیل دی تھی۔ہندوجا برادران سری چند اور گوپی چند ہندوجا کی دلچسپیاں صنعت اور فنانس میں ہے اور انھوں نے ٹائمز کی سالانہ فہرست میں آرسنل ایف سی کے شیئر ہولڈر علی شیر عثمانوو کی جگہ لی ہے۔اس میں شامل ہزار لوگوں کی مجموعی دولت پانچ کھرب بیس ارب پاؤنڈ رہی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے 15 فی صد زیادہ ہے۔فہرست میں شامل نئے لوگوں میں گرانڈ تھیفٹ آٹو اور کمپیوٹر گیم کینڈی کرش ساگا کے بنانے والے افراد بھی ہیں۔سیم اور ڈین ہاؤزر جنھوں نے گرانڈ تھیفٹ آٹو بنائی تھی دونوں کی مشترکہ دولت نو کروڑ پاؤنڈ بتائی گئی ہے اور وہ اس فہرست میں 947 ویں مقام پر ہیں۔اس فہرست میں ایک اور نیا نام ٹیسکو کے مالک سر ٹیری لیہی کا ہے۔ ان کی دولت 10 کروڑ بتائی گئی ہے جبکہ وہ 863 ویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں پہلی بار شامل ہونے والوں میں سرفہرست کیری اور فرینکوا پیرودو اور ان کا کنبہ ہے۔ یہ لندن میں مبنی پرینکو تیل اور گیس آپریشن کے مالک ہیں۔ ان کی مشترکہ دولت چھ ارب بتائی گئی ہے جبکہ وہ مجموعی طور پر چودھویں نمبر پر ہیں۔آن لائن میں تیزی آنے کے بعد کئی نئے نام اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جن میں بوہو ڈاٹ کوم کے محمود کمانی ہیں جن کی دولت 30 کروڑ بتائی گئی ہے۔ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکھم کی دولت 21 کروڑ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔ٹی وی پروگرام ایکس فیکٹر کے سربراہ سائمن کوویل کی دولت کا تخمینہ 30 کروڑ لگایا گیا ہے۔معروف شیف جیمی اولیور اور ان کی اہلیہ جولز کی دولت نو کروڑ سے بڑھ کر 24 کروڑ پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...