
پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 3864 سے 3937 ارب روپئے ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان میں نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 3864 سے 3937 ارب کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کیلئے ٹیکس محاصل کا ہدف 2810 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 817 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔سبسڈی کی مد میں مجموعی طور پر 300 روپے رکھے جانے کا امکان ہے، بجلی کے شعبے میں سبسڈی کیلئے 226 ارب روپے رکھے جائیں گے، دفاعی شعبے کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع وزیر خزانہ کے مطابق دفاعی بجٹ 700 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے 6 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس 3 جون کو طلب کر لیا ہے۔