ہند و پاک کے سربراہان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا

نئی دہلی :ہندوستان کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سےآج ہوئی ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے پر قائم رہنا ہوگا اور سنہ 2008 میں ممبئی حملوں کی تحقیقات کو بھی تیز کرنا ہوگا۔ہندوستان کی عوام پاکستان سے امن کی خواہاں ہے لہذا پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ امن کے پیغام کو ہی آگے بڑھائے۔

Modi Nawaz meetدونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعدہندوستان کی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہا کہ ’وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کےحوالے سے ہندوستان کی تشویش کا اظہار کیا ہے اور امن کو فروغ دینے کی وکالت کی ہے۔سجاتا سنگھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین اور وہ سرزمین جو اس کے زیر اثر ہے اسے دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے اپنے وعدے پر قائم رہنا ہو گا۔

واضح رہےکہ جب نواز شریف نے میڈیا سے خطاب کیا تو انہوں نے بھی نپے تلے الفاظ میں باہمی فضا کو بہتر بنانے اورمعاشی و اقتصادی روابط کو بڑھانے پر زور دیا۔ہندوستان کے اپنے دورے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ نریندو مودی اور وہ معاشی ترقی چاہتے ہیں جو خطے میں امن اور استحکام کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی۔
البتہ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ الزامات اور جوابی الزامات عائد کیے جانے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو گا۔لہذا پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کو سنجیدگی اور تعاون کے جذبے سے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو سنہ 1999 میں بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو لاہور آنے کی دعوت کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی ڈور کو وہیں سے جوڑنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *