Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چار عرب خواتین دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

by | May 30, 2014

فوربس میگزین کی جانب سے اسی ہفتے جاری کردہ دنیا کی ایک سو بااثر خواتین کی فہرست میں چار خلیجی عرب خواتین بھی شامل ہیں۔

یو اے ای کی شیخہ لبنیٰ القاسمی فوربس میگزین کی فہرست میں پچپنویں نمبر پر ہے۔

یو اے ای کی شیخہ لبنیٰ القاسمی فوربس میگزین کی فہرست میں پچپنویں نمبر پر ہے۔

فوربس کی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات کی وزیر شیخہ لبنیٰ القاسمی کا پچپنواں نمبر ہے۔وہ یو اے ای کی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون وزیر تھیں۔انھیں 2004ء میں اقتصادی امور کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا تھا۔فوربس کی گذشتہ سال جاری کردہ فہرست میں ان کا سڑسٹھواں نمبر تھا۔

انھوں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شیکو یونیورسٹی سے 1981ء میں کمپیوٹر سائنس میں بیچلر ڈگری حاصل کی تھی اور شارجہ میں قائم امریکی یونیورسٹی سے ایگزیکٹو ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔

امارات کی ایک کاروباری شخصیت فاطمہ الجابر دنیا کی ایک سو بااثر خواتین میں چورانوے نمبر پر ہیں۔وہ اماراتی بزنس ویمن کونسل کی چئیرپرسن ہیں۔سعودی عرب کی کاروباری شخصیت لبنیٰ علیان چھیاسویں اور قطر کی میسا الثانی اکانوے نمبر پر ہیں۔

جرمن چانسلر اینجیلا مرکل اس فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔وہ گذشتہ سال بھی اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھیں۔دنیا کی پہلی پانچ بااثر خواتین میں امریکا کے فیڈرل ریزرو کی چئیرپرسن جینٹ ییلین ،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی میلنڈا گیٹس ،برازیل کی صدر ڈیلما روسیف ، عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگاردے بالترتیب دوسرے ،تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...