کیڈ بیری ڈیری ملک میں سور کا ڈی این اے،مسلمانوں میں کمپنی کے خلاف شدید ناراضگی

کولالمپور: ملیشیا میں کیڈبیری ڈیری ملک چاکلیٹ کے اندرسور کا ڈی این اے پائے جانے کے بعد عوام میں شدید ناراضگی پھیلی ہوئی ہے۔لوگ ڈیری ملک کمپنی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور حکومت سے اس کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملیشیائی حکام نے اچانک جب ڈیری ملک چاکلیٹ کا تجزیہ کیا تو انہیں جانچ کے دوران سور کے گوشت کے اجزاء دکھائی دئے۔حکام نے جب اس خبر سے کمپنی کے ذمہ داران کو مطلع کیا تو انہوں نے احتیاتی طور پر بازار سے تمام پروڈکٹ ہٹا لینے کی یقین دہانی کرائی۔مقامی ریٹیل کاروباری کے مطابق وہ فوری طور پر اپنی ۸۰۰دکانوں سے ڈیری ملک کے تمام پروڈکٹ کو ہٹا لیں گے۔
اس واقعہ نے مقامی مسلم تنظیموں کو مشتعل کردیا ہے ۔واضح رہے کہ اسلام میں سور کا گوشت حرام ہے اور جو لوگ جان بوجھ کر حرام کام کا ارتکاب کرتے ہیں ان پر گناہ لازم ہے۔
کیڈبیری نے اپنی صفائی میں یہ ضرور کہا ہے کہ وہ اسلامی معاملات کے سربراہوں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن یہ بات ان تمام شہریوں کو پریشان کئے ہوئے ہے جو کیڈبیری کا استعمال کرتے ہیں کہ آیا یہ حرکت کب سے کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملیشیا میں حلال پروڈکٹ کی تحقیق کی جاتی ہے اور اس بات کا التزام کیا جاتا ہے کہ ان کے شہری جو کچھ کھا رہے ہیں وہ حلال ہے۔
البتہ اس واقعہ نے کیڈبیری کو ہی مشکوک کردیا ہے کہ آیا دنیا کےتمام پروڈکٹ میںسور کا گوشت ملا ہے یا یہ حرکت صرف ملیشیا میں کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *