Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ٹینڈر کے ذریعہ بھی کاروبار کو بڑھایا جاسکتا ہے

by | Jun 11, 2014

عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ مسلمان اپنی تجارت کو فروغ دینے میں ٹینڈر کو اہمیت نہیں دیتے حالانکہ بڑی کمپنیاں اپنا کام ٹینڈر کے ذریعہ ہی کررہی ہیں۔چونکہ ہمارے درمیان بیداری کے ساتھ ہی معلومات کا فقدان ہے لہذا بعض غلط فہمیاں بھی اس راہ میں روڑے اٹکاتی ہیں ۔پیش ہے جلال الدین فلاحی کی تحریر

ٹینڈر کے بارے میں بہت سے مقولے ہیں کہ یہ کیسے اور کہاں سے شروع کیا گیا لیکن ایک مثال ہم اپنے قارئین کے سامنے پیش کرنا چاہیں گے، وہ یہ کہ ٹینڈر ایک الگ طرح کی تجارت ہے جس میں خریدنے والے کے ذہن میں واضح خاکہ ہوتا ہے کہ اسے کیا خریدنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے وہ سامان مہیا کرنے والوں کے سامنے ایک کوٹیشن رکھتا ہے۔
آئیے ہم آپ کو ان اسباب سے روشناس کراتے ہیں جن سے ٹینڈر کی شروعات ہوئی۔ پہلے جب کوئی سوداگر سامان کی بہم رسانی کیلئے کسی غیر ملکی پورٹ پر اپنا جہاز اتارتا تھا تووہ اولاًجہاز کے کپتان کو ذمہ دار بناتا تھا ۔ کپتان اس بحری سفر کا، جو کہ تجارتی مقاصد کے لیے ہواکرتا تھا، پوری طرح ذمہ دار ہوتا تھا۔ بندرگاہ سے اگلے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے تک ،جہاز پر ضرورت کی تمام چیزوں کی فہرست کپتان تیار کرتا تھا اور اس فہرست کو پورٹ کے پبلک نوٹس بورڈ پر چسپاں کردیاجاتا تھا۔ بندرگاہ کے مقامی تاجر غیر ملکی جہاز کے منتظر رہتے تھے اور جیسے ہی ان کو معلوم ہوتا تھا کہ کوئی نیا جہاز بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا ہے وہ فوراً پورٹ کے پبلک نوٹس بورڈ کی طرف بھاگتے تھے تاکہ صحیح وقت پر اور صحیح قیمت پر جلد از جلد جہاز کے تمام ضروریات کی چیزیں پوری کی جاسکیں۔ متعین وقت میں اور مناسب قیمت پر ضروریات کی تمام چیزیں مہیا کرانے کا یہ ایک موثر طریقۂ کار تھا۔ اس طریقے سے کپتان بحری سفر کے دوران خریدی ہوئی تمام چیزوں کا جامع ریکارڈ رکھتا تھا۔ اس طریقے سے کپتان کو معلوم ہو جاتا تھا کہ کون سا تاجر مناسب قیمتوں پر ضروریات پوری کرسکتا ہے۔
ٹینڈر کیا ہے؟
آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق ٹینڈر کی تعریف یوں ہے کہ ’’پیشکش کرنا تحریری شکل میں ‘‘ کام کو انجام دینا یا متعین قیمت پر سامان کی سپلائی کرنا۔‘‘ اس تعریف سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ اس طرح کی تجارت میں لوگ ایک تجویز) Proposal ) رکھتے ہیں، ایک ساتھ مل کر کوٹیشن تیار کرتے ہیں اور اپنے بزنس کو نئے گراہک (Client ) کے سامنے منفرد اور جامع انداز میں پیش کرتے ہیں۔
موجودہ دور میں زیادہ تر بزنس ٹینڈر کے ذریعے کیوں کئے جاتے ہیں؟
ٹینڈر کے ذریعہ سامان خریدنے میں مختلف تاجروں کے کوٹیشن سامنے آتے ہیںجو خریدار کو صحیح حل پیش کرتے ہیں اور مصارف میں کمی کی طرف راہ نمائی کرتے ہیں اور دوسری طرف سپلائر کوبھی صورتحال کا علم ہوجاتاہے۔دراصل ٹینڈر کے ذریعہ بزنس ایک منظم طریقہ کار کو اختیار کرنا ہے، جو کہ فروخت کرنے کے راستے میں آنے والے مصارف کو بچاتا ہے۔ فی الحال کا تخمینہ سامنے آیا ہے کہ عالمی سالانہ جی ڈی پی کا 25%بزنس ٹینڈر کے ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ حقیقت بتلاتی ہے کہ بازار کی جسامت جو کہ امریکہ میں USD 1300 BN، یورپ میں USD 1000 BN، افریقہ میں USD 150 BNہے ۔واضح رہے کہ اسی طرح ایشیاء اور جنوبی امریکہ میں بھی ٹینڈر کے ذریعہ بزنس اور مارکیٹ میں توسیع ہورہی ہے۔
ٹینڈر کے ذریعہ بزنس کرنے میں گاہک کو یہ یقین ہوجاتا ہے کہ اس نے مارکیٹ سے صحیح مصنوعات اور مناسب قیمت پر اشیاء یا خدمات حاصل کی ہیں۔
ٹینڈر کے ذریعہ بزنس، سپلائی کو بھی یکساں مواقع دیتا ہے، اس طرح سے مقررہ مدت میں وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرلیتا ہے، زیادہ سیلس مین کی جگہ پر وہ ایک مقررہ مدت میں زیادہ مصنوعات کو ایک ہی بار میں فروخت کردیتا ہے۔ کسی بھی سپلائر کو خصوصی ترجیحات نہیں حاصل ہوتی ہیں بلکہ اس کے تجربے، صلاحیت اور کوٹیشن کی بنیاد پر اس کو ٹینڈر ایوارڈ ملتا ہے۔ ہر ایک پیشکش کا تعین میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور میرٹ سپلائر کے تحریری پیشکش کی بنیاد پر وضع کی جاتی ہیں۔
مارکیٹنگ پلان میں ٹینڈر کے ذریعہ بزنس میں اضافہ کیوں ہو؟
دوسری طرح کی مارکیٹنگ کی شکل میں ، جیسے کہ اشتہارات، ٹیلی مارکیٹنگ، ڈائرکٹ میل اور سیلزمین کے ذریعے، دراصل اس طرح کی مارکیٹنگ میں عام طور پر بہت ہی زیادہ مساعی اور مصارف درکار ہوتے ہیں۔ ایک قابل گاہک کی شناخت کرنے میں جس کو آپ کی مصنوعات اور خدمات کی ضرورت ہو، کافی وقت لگ جاتا ہے۔ اور ایک کولڈ مارکیٹ کو ترقی کرنے میں بھی کچھ وقت لگتا ہے تب وہ مارکیٹ اس مرحلے میں ہوتی ہے کہ آپ اپنا پروڈکٹ فروخت کرنے کے لیے کوئی پیشکش کرسکیں۔ٹینڈر کے جوابی اقدام کی تیاری میں بزنس مین واضح طور سے نشاندہی کرسکتا ہے کہ نئے گاہک کو اسے کیا پیش کرنا ہے۔ بہر حال وسیع منظر پہلے ہی سے فیصلہ کن ہوتا ہے کہ کس طرح کی خدمات گاہک کو چاہیے، بجٹ پہلے سے ہی مقرر ہوتا ہے، واضح خریداری کا وقت طے ہوتا ہے اور رقم کی ادائیگی کی ضمانت ہوتی ہے۔ مارکیٹنگ کے میدان میں ٹینڈرنگ پروسیس بہت ہی کارآمد اور ممتاز طریقۂ کار ہے جو ہر بزنس مین کو اختیار کرنا چاہیے۔ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ٹینڈرنگ پر توجہ دیجئے۔ اپنی دوسری سیلز اور مارکیٹنگ سرگرمیوں کے ساتھ جو آپ روز بروز کے بزنس میں عمل میں لاتے ہیں۔
ٹینڈر کے ذریعے خرید و فروخت مفید کیوں ہوتی ہے؟
اگر آپ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ ٹینڈر کے ذریعے تجارت اور رسمی تجارت میں کتنے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ رسمی تجارت میں بہت سے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے جبکہ ٹینڈر کے ذریعے تجارت میں تاجر بہت سے مراحل سے بچ جاتا ہے۔ ٹینڈر کے ذریعے تجارت میں وقت اور سرمایہ کی بچت ہوجاتی ہے جبکہ رسمی طریقے سے تجارت میں غیر معینہ ٹائم لائنز کا اطلاق ہوتا ہے، گاہکوں کی ضروریات میں تبدیلی سے گزرنا پڑتا ہے۔ رقم کی ادائیگی میں سستی اور تاخیر … یہ ایسی وجوہات ہیں جو مستقل سردرد بنے رہتے ہیں جبکہ ٹینڈر کے ذریعے تجارت میں واضح طریقۂ کار اور مدت متعین ہوتی ہے۔
ٹینڈر میں براہِ راست آگے کی خریداری کے طریقۂ کار کی وجہ سے پیرامیٹر کی تبدیلی کے کم مواقع اور فروخت کے بارے میں زیادہ یقین ہوتا ہے۔ دونوں تنظیموں ، خرید تنظیم اور فروخت تنظیم کے مقاصد میں شروع ہی سے ہم آہنگی ہوتی ہے۔تنظیموں کے ساتھ خرید و فروخت کے معاملے میں مقاصد بالکل واضح ہوتے ہیں، ایک قائم کردہ ضرورت ہوتی ہے، ضروریات و مطالبات معلوم پڑتے ہیں، خریداری کا بجٹ طے ہوتا ہے۔ ایک مستقل اور منظم گاہک کے ساتھ تعلقات استوار ہوجاتے ہیں۔ایک بار ٹینڈر ایوارڈ جب آپ کو مل جاتا ہے تو سامان کے فروخت کا راستہ آپ پر واضح ہوجاتا ہے اور اگلے مرحلے کی طرف بآسانی بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ ٹینڈر کے ذریعے تجارت میں اشتہاری مصارف کا امکان نہیں ہوتا ہے، سیلز مین کی اجرت کا بوجھ نہیں ہوتا ہے، قیمتوں کے حصول میں غیر یقینی صورتحال درپیش نہیں آتیں۔ ٹینڈر ایوارڈ کے سلسلے میں کسی کو ترجیح دینے کا امکان نہیں ہوتا ہے بلکہ ٹینڈر ایوارڈ صلاحیت اور ٹینڈر کی ضروریات کے معیار کے مطابق کھرے اترنے پر ہوتا ہے۔
ایک سادہ سی مثال پر غور کریں۔ مثلاً فوٹو کوپیر مشین کی فراہمی کا ٹینڈر شائع ہوتا ہے لیکن اگر فوٹو کوپیر مشین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مینٹیننس کی خدمات بھی مہیا کرسکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ٹونر اور کاغذ کا اسٹاک بھی فراہم کرسکتے ہیں اور آپ بغور مشاہدہ کریں تو اس ٹینڈر میں کئی تجارت کے مواقع موجود ہیں گرچہ کہ بظاہر یہ صرف فوٹو کوپیر مشین کی سپلائی کا ٹینڈر ہے۔یہ بزنس کے مواقع طویل المیعاد رشتے کو استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ٹینڈر تنظیم کے ساتھ بزنس کے اچھے مواقع پیدا ہوجاتے ہیں، اگر آپ منظم طریقے سے بزنس کرنے کے حق میں ہیں تو ٹینڈر کے ذریعے تجارت کرنے میں آپ کے پاس بہترین مواقع ہیں جس کے ذریعے اپنے بزنس کی نشونما اچھے طریقے سے کرسکتے ہیں۔ ٹینڈر کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لیے آپ ٹینڈر کی مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر جاکر مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
http://www.tendersinfo.com
ٹینڈرس انفو بنیادی طور پر انفارمیشن مہیاکرنے والی کمپنی ہے جس کا خاص فریم ورک پبلک پروکیورمنٹ ڈومین کو ترتیب دینا اور آگے بڑھانا ہے۔11؍ سالہ تجربہ کی بنیاد پر بین الاقوامی سطح پر یہ کمپنی اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...