
اعزازی نمبرات کے حصول پرسیدہ الفیہ سحراور سیدہ حریم صبا کی حوصلہ افزائی

ممبئی: علم کے میدان میں کوئی پیچھے نہ رہے۔مرد و خواتین دونوں علم حاصل کریں اور ایک بہتر زندگی گذارنے کی کوشش کریں۔معیشت میڈیا بھی ایسے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جنہوں نے علم کے بل بوتے پر اپنااور اپنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہے ۔معیشت میڈیا کے ذمہ دار دانش ریاض کی کوشش ہے کہ جو طلبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوں نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ اگر اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معیشت گروپ سے اگر کسی طرح کا تعاون درکار ہو تو معیشت گروپ اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر انجمن اسلام سیف طیب جی گرلس ہائی اسکول کی طالبہسید الفیہ سحر نے جب انجینئرنگ کے امتحان میں اعزازی نمبرات حاصل کئے تو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے ڈاکٹرسید اشفاق میرنے ہونہار طالبہ کو میمنٹو پیش کرکےحوصلہ افزائی کی۔
سیدحریم صبا کو آل انڈیا انٹر اسکول و کالج نینو ٹیکنالوجی پوسٹر کمپٹیشن میں تیسری پوزیشن پر میمنٹو پیش کیا گیا

ممبئی: علم کے ساتھ ہنر کسی بھی شخص کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔عظمت رفتہ کو یاد کرنے والے اس بات کو ضرور یاد کرتے ہیں کہ ہم نہ صرف علم والے تھے بلکہ ہنر مند بھی تھے۔فنون لطیفہ سے پوری دنیا کو جیتنے کا ہنر مسلمانوں نے ہی عام کیا تھا۔معیشت میڈیا بھی ایسے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جنہوں نے علم کے ساتھ اپنے ہنر کے بل بوتے پر اپنااور اپنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہو ۔معیشت میڈیا کے ذمہ دار دانش ریاض کی کوشش ہے کہ جو طلبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوں اور ان کے اندر خداداد صلاحیت ہوتو نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ اگر اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معیشت گروپ سے اگر کسی طرح کا تعاون درکار ہو تو معیشت گروپ اس کے لئے ہمہ وقت تیارر ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر انجمن اسلام سیف طیب جی گرلس ہائی اسکول کی طالبہ سیدحریم صبا نے جب آل انڈیا انٹر اسکول و کالج نینو ٹیکنالوجی پوسٹر کمپٹیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی تو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے ڈاکٹرسید اشفاق میرنے ہونہار طالبہ کو میمنٹو پیش کرکےحوصلہ افزائی کی۔