
پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمین جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے ہاتھوں بین الاقوامی معیشت کا اجرا
پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمین جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے ہاتھوں بین الاقوامی معیشت کا اجرا

ممبئی: پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمین جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے ممبئی دورہ کے دوران بین الاقوامی معیشت کا اجراء نہرو سینٹر میں کیا۔کاٹجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ جب تک ملک کی اقلیت کو مین اسٹریم میں شامل نہ کیا جائے ،ان کے حقوق کی رکھوالی نہ کی جائے ،انہیں معاشی طور پر خود کفیل نہ بنایا جائے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
کاٹجو نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں معاشی نابرابری کو جب تک روکا نہیں جاتا اس وقت تک بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ’’میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہر ایک کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے اور جہاں تک زبان و علم کا تعلق ہے تو اسکولوں میں اردو اور سنسکرت کو لازمی زبان کے طور پر پڑھایا جانا چاہئے کیوں کہ یہ زبانیں ہمیں ماضی سے جوڑتی ہیں اور عظمت رفتہ کی یاد دلاتی ہیں۔