صرف 500روپئے میں ہوائی سفر

Air Asia

نئی دہلی: ( یو این بی ) ایئر ایشیا انڈیانے ایک بار پھر ہوائی سفر کرنے والے لوگوں کو تحفہ دیا ہے۔ ایئر ایشیا انڈیا نے مسافروں کو صرف پانچ سو روپئے میں ہوائی سفر کا موقع فراہم کیا ہے۔ ایئر ایشیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سفر کاوقت محدود کیا گیا ہے۔ کمپنی نے بنگلوررو سے کوچی کے درمیان یہ سہولت فراہم کی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی نے 12 جون سے بنگلورو اور گوا کے د رمیان سستا ہوائی سفر شروع کیا تھا ۔ ایئر لائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلورو سے کوچی کے لئے ہوائی سفر 20 جولائی سے روزانہ شروع کیا جائے گی۔ کوچی سے بنگلورو کے لئے بھی مسافر 500روپئے میں سفر کر سکیں گے۔ ایئر ایشیا انڈیا کے سی ای او مٹو چاڈلیہ کا کہنا ہے کہ بنگلورو اور گوا کے بعد کوچی تیسرا شہر ہے جہاں کے لئے کمپنی نے ہوائی سفر شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوچی کے لئے ہوائی سفر شروع کرنے سے پہلے کمپنی نے پورا جائزہ لیا جس کے بعد ہوائی سفر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ مٹوچاڈلیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے جو وعدہ کیا ہے ہم اس کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *