دیوبند : (یو این بی): اب نہ تو نوٹیری والوں کے پاس جانا اور ناہی کسی گزیٹیڈ آفیسر کے پاس جاکر اپنی اسناد وغیرہ کی تصدیق کرانے کا جھنجھٹ ،افسر اور دفتر کے درمیان الجھے رہنے والے عام آدمی کے لئے اب یوپی کے وزیر اعلی نے راحت رسانی کا بڑا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی کے اعلان کے مطابق اب سرکاری اسکیموں اور داخلہ کے وقت اسکولوں میں داخل کئے جانے والے حلف ناموں کے ضابطہ کو ختم کردیا گیا ہے۔صوبائی سرکار کے ترجمان نے بتایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صو بائی سرکار کی سبھی اسکیموں کے بارے میں نافذ حلف نامہ کے ضابطہ کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے سرکاری امور میں آسانیاں پیدا کرنے اور عام آدمی کی سہولت کو دھیان میںرکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے جن اسکیموں اور سہولتوں کا فائدہ حاصل کرنے اور تعلیمی اداروں میں داخلہ پانے کے لئے امیدوار کو حلف نامہ داخل کرنے کے ضابطہ کی پاس داری کرنی پڑتی تھی وزیر ا علی نے اسے فی الفور ختم کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں اب حلف نامہ کی جگہ پر امیدوار کو خودسے تصدیق شدہ سارٹی فکیٹ پیش کرنا ہوگا وزیر اعلی کے اس فیصلہ سے لوگوں کاو قت اور پیسہ دونوں کی بچت ہوگی۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...