ریلوے بجٹ 9 جبکہ عام بجٹ 11 جولائی کو پیش ہو سکتا ہے

نئی دہلی: (یو این بی ) پار لیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز اگلے مہینے سات جوائی سے شروع ہو سکتا ہے اور 25 جولائی تک چلے گا ۔ ریل بجٹ 9 جولائی کو تو عام بجٹ 11 جولائی کو پیش ہوگا ۔ بجٹ تیار کرنے کا کام جاری ہے اور جلد ہی اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سدا نند گوڑا 9 جولائی کو ریلوے بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں ٹرین کے کرایے میں اضافے کے آثار ہیں۔ حالانکہ کہ ہو سکتا ہے کہ سلیپر کلاس کے کرایے میں زیادہ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے لیکن اے سی کلاس کا کرایہ بڑھنا طے مانا جا رہا ہے۔ اسی طرح سے مال بھاڑے کے کرایے میں بھی اضافے کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔11 جوائی کی تاریخ ملک کے لئے کافی اہم ہو سکتی ہے۔ اس دن وزیرخزانہ ارون جیٹلی مودی حکومت کا پہلا عام بجٹ پیش کریں گے۔ مودی حکومت سے لوگوں کو مہنگائی کم ہونے کی کافی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ابھی تک جو آثار نظر آ رہے ہیں اس سے نہیں لگتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی۔ 11 جولائی کو ہی پتا چلے گا کہ حکومت عوام کو راحت دیتی ہے یا اچھے دن کا وعدہ کر کے حکومت میں آ نے والی بی جے پی عوام کے لئے برے دن لیکر آتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *