
ریل کرایے میں اضافے پر3-4 دن میں فیصلہ: وزیر ریل
نئی دہلی: ( یو این بی ) وزیر ریل سدا نند گوڑا کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایے میں اضافے پردو تین دن میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے پیسے کی کمی سے جوجھ رہی ہے۔ پونجی بڑھانے کے لئے مسافر کرایے اور مال بھاڑے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس پر تین چار دن کے اندر فیصلہ ہو جائے گا ۔ سدانند گوڑا نے کہا کہ زونل ریلوے کے انتظامیہ کی پریشانیاں سنی جائیں گی اور ان کو حل کیا جائے لیکن کام نہ کرنے کی عادت کو برداشت نہیں کیا جائے۔ ریلوے وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو بھلے ہی پانچ سا ل کے لئے اکثریت ملی ہو لیکن پا نچ سال کے اس امتحان میں چھ چھ مہینے کے سمسٹر سے ہی گزرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں نتیجے دو یا باہر جائو کی پالیسی ہے۔ ریلوے وزیر کا کہنا ہے کہ ریلوے کے جن افسران کو پریشانیاں ہوں وہ خود ملاقات کر سکتے ہیں اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔