Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رکن پارلیمنٹ کے گھر سے کٹہل چوری، جانچ کے لئے پولیس نے ٹیم تشکیل دی

by | Jun 20, 2014

نئی دہلی: (یو این بی ) اتر پردیش کے قدآور لیڈر اعظم خان کی بھینس چوری ہونے پر اتر پردیش پویس محکمے میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ اب اسی طرح کا واقع دہلی میں پیش آیا ہے۔ جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ مہیندر پرساد کے گھر کٹہل چوری ہونے سے پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ جیسے ہی دہلی پولیس کو کٹہل چوری کی شکایت ملی چور کی تلاش کے لئے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ اس ٹیم میں فنگر پرنٹس بیورو اور کرائم بیورو کے افسر شا مل کئے گئے اور ٹیم رکن پارلیمنٹ کے بنگلے پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے اس باغیچے کا جائزہ لیا جہاں سے کٹہل چوری ہوا تھا۔ جب پویس کی ٹیم نے باغیچے کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ درخت پر لگے 9 میں سے دو کٹہل غائب ہیں ۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کے پرسنل سکریٹری نے فون کرکے چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے پر سنل سکریٹری کی شکایت پر چوری کا معاملہ درج کرکے اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ تقریبا دس پولیس افسران نے باغیچے کا جائزہ لیا تاکہ چور تک پہنچنے میں کوئی سراغ ہاتھ آسکے۔ پویس ٹیم کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ موقع واردات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد فٹ پرنٹ ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فٹ پرنٹ تقریبا6 انچ کا ہے ۔ فٹ پرنٹ سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کٹہل چوری کا کام کسی بچے کا ہو سکتا ہے جو بائونڈری پار کرکے کٹہل چوری کرنے میں کامیاب رہا ۔ حالانکہ کٹہل کی چوری نے رکن پارلیمنٹ کے بنگلے کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ موقع واردات سے جو فٹ پرنٹ اور فنگر پرنٹ لئے گئے ہیں انہیں جانچ کے لئے فورینسک لیب بھیج دیا گیا ہے۔ جب تک فورنسک رپورٹ نہیں آتی ہے تب تک پویس کی ٹیم سیکورٹی گارڈ ، گھر کے نوکر اور ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ چور تک پہنچنے کے لئے پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کا بھی سہارا لے رہی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...