ریڈیو چینلوں کی جلد نیلا می ہوگی

نئی دہلی: (یو این بی ) وزیراطلاعات و نشریات پرکاش جائوڑیکر کا کہنا ہے کہ حکومت جلد ہی نئے ریڈیو چینلوں کے لئے نیلامی شروع کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی نجی ایف ایم ریڈیو کو خبروں کے نشریات کی اجازت بھی دی جائے گی۔ میڈیا اور انٹر ٹینمنٹ پر منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش جائوڑیکر نے کہا کہ ریڈیو چینلوں کے لئے تیسرے مرحلے کے لائسنس کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور ایف ایم ریڈیو کو خبروں کی نشریات کی اجازت بھی جلد ہی دی جائے گی۔ جائوڑیکر نے یہ بھی کہا کہ حکومت دور درشن کو عوام کی پہلی پسند بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اشتہارات میں بھی سادگی کے معاملے کو دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ایسے اشتہارات دکھائے جاتے ہیں جن میں ایک نوجوان ڈیوڈرنٹ کا استعما ل کرتا ہے اور خواتین اس کی جانب دوڑتی چلی آتی ہیں۔ پرکاش جائوڑیکر کا کہنا ہے کہ خواتین کی حالت اتنی بری نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جائو ڑیکر نے کہا کہ ہم فلم کو اے سریٹفکٹ دے سکتے ہیں لیکن دور درشن کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی ضابطہ نہیں تھوپ رہی ہے لیکن اشتہارات والوں کو خود ضابطہ اخلاق تیار کرکے اس پر عمل کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *