
وزیراعلی اکھلیش یادو نے اتر پردیش کا بجٹ پیش کیا
لیپ ٹاپ، بیروزگاری بھتہ اور کنیا ودیا دھن بند، آٹھ سا ل میں سب بڑ ا بجٹ

لکھنو: (یو این بی ) لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی زبر دست شکست سے سبق لیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے ریاست میں چلائی جا رہی تین فلاحی اسکیموں کو بند کرکے انفراسٹرکچر پر ذہن مرکوز کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے حکومت نے پیش کئے گئے بجٹ میں لیپ ٹاپ ، بیروزگاری بھتہ، اور کنیا ودیا دھن جیسی اسکیموں کو بند کر دیا ہے۔ اب اکھیش یادو اسکیموں کے بجائے ریاست کی ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وزیراعلی اکھلیش یادو نے مالی سال 2014- 15 کے لئے دو لاکھ 74 ہزار ،704.59 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ اتر پردیش کا یہ بجٹ پچھلے آٹھ سالوں میں سب سے بڑا بجٹ ہے۔ پچھے سا کے مقابلے میں بجٹ میں 22 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں ریاست میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اسکیم چلائی تھی جو اپنے آپ میں سب سے بڑی اسکیم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب ای بک اور ای لائبریری پرتوجہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ہم گائوں میں بنیادی سہولیت مہیا کرانے پر زور دے رہے ہیں۔ ریاست میں گنا کسانوں کے بقایا کے لئے400 کروڑ ، بجلی کے لئے 2400 کروڑ ، سنچائی کے لئے 7587 کروڑ سماج وادی پینشن یوجنا کے لئے 2424 کروڑ ، لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے کے لئے 3280 کروڑ پوروانچل کے لئے291 کروڑ ، بندیل کھنڈ کے لئے758 کروڑ ، میٹرو کے لئے 95 کروڑ ، بنیادی تعلیم کے لئے 29380 کروڑ ، اعلی تعلیم کے لئے2269 کروڑ ، مادھیہ مک تعلیم کے لئے 7800 کروڑ ،اندرا آواس کے لئے 1800 کروڑ ، وزیراعظم سڑک یوجنا کے لئے 2593 کروڑ اور صحت کے لئے 2513 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ اس بجٹ میں حکومت نے زیادہ زور سڑک ، توانائی ، سنچائی اور تعلیم پر دیا ہے۔ سڑک اور پل کے لئے 15 ہزار ایک سو کروڑ مختص کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے زیرو ٹیکس اور زیرو گھاٹے کا بجٹ پیش کیاہے۔ اس دوران بی جے پی نے اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں 75 فیصد گائوں اور کسانوں کے فائدے کوذہن میں رکھا ہے۔ اکھلیش یادو نے پولیس محکمے کے لئے 12400 کروڑ روپئے مختص کیا ہے تاکہ ریاست میں نظم و نسق بہتر کرنے کے لئے پولیس محکمے کو پیسے کی کمی نہ پڑے ۔ حکومت نے لکھنؤ میں کینسر انسٹی ٹیوٹ کے لئے 78 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ حکومت نے اس کے علاوہ اٹاوا، لکھنو، وارانسی اور کانپور میں ڈیری پلانٹ بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کو آپریٹیو چینی ملوں کے لئے 400 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر کے لئے حکومت نے 24ہزارکروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ اکھلیش یادو نے ریاست میں تین نئے سینک اسکول کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے عاوہ گائوں میں ٹوائٹ کی تعمیر کے لئے 359 کروڑ اور بیٹری سے چلنے والے رکشا کے لئے تین سو کروڑ روپئے کا انتظام کیا ہے۔
بہوجن سماج پارٹی اور بی جے پی نے بجٹ سے پہلے ایوان کی کاروائی کو متاثر کیا۔ بی جے پی نے تو وزیراعلی کی بجٹ تقریر کا ہی بائکاٹ کر دیا جس کی وجہ سے دو بار ایوان کی کاروائی ملتوی ہوئی۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اعظم گڑھ سے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ میڈیک کالج کے لئے 42 کروڑ ، گورکھپور میڈیکل کالج کے لئے 68 کروڑ اور جھانسی میڈیکل کالج کے لئے 60 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ لوہیا انسٹی ٹیوٹ کے لئے 400 کروڑ اور ایس جی پی جی آئی کے لئے 368 کروڑ کا بجٹ مقرر کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے عربی فارسی مدرسہ کے لئے240 کروڑ کا بجٹ دیا ہے۔