Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہفتہ روزہ ’’کوکن کی آواز‘‘ کے تیرہ سال مکمل ۲۲؍جون کو جشن سالگرہ

by | Jun 20, 2014

مجھ کو جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے

kokan ki awaz

مہاڈ (رائے گڑھ)’’آج کے حالات میں اخبارتات شائع کرنا وہ بھی ارددو کا اخبار جوئے شیر لانے کے برابر ہے ۔اس حقیقت سے وہی واقف ہو سکتے ہیں جو اخبارات نکا ل رہے ہیں ۔اردو اخبارات کو گونا گوں مسائل کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔جس اخبارات کو عوام کے ہاتھوں میں دو تین یا چار روپئے میں پہنچایا جاتا ہے ۔اس کی اصل قیمت اس رقم سے کئی گنا زیادہ پڑتی ہے ۔یہ اضافی رقوم اشتہارات سے مہیا ہوتا ہے ۔لیکن اردو اخبارات کو سرکاری اشتہارات اور کاغذ کے حصول میں تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ان حالات میں بھی ہم نے پچھلے تیرہ سالوں سے ’’کوکن کی آواز‘‘ کو جاری رکھا ہواہے‘‘ ۔ یہ باتیں کوکن کی آواز کے پرنٹر پبلیشر اور مالک محمد شفیع پورکر نے بتائیں۔انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود ہم نے حوصلہ قایم رکھا جس سے ہفتہ روزہ ’’کوکن کی آواز‘‘ کو جاری رکھا ۔آخر انہوں نے اس کی ضرورت کیوں محسوس کی کہ ایک اردو اخبار شائع کیا جائے ،شفیع پورکر بتاتے ہیں کہ ’’میں قوم کے حالات اور مسلمانوں اور اسلام کو میڈیا میں منفی طور پر پیش کئے جانے سے فکر مند تھا اور صرف افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے میں نے عملی میدان میں آکر اس کا اجرا کیا ۔کیا صرف اردو اخبار سے ہی اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ بہتر بنائی جاسکتی ہے ۔اس کے جواب میں وہ کہتے ہیں نہیں بالکل نہیں اسی لئے ہم نے اس کے بعد مراٹھی روزنامہ ’’رائے گڑھ چا آواز ‘‘ بھی شروع کیا ۔اور میں نے محسوس کیا کہ مراٹھی اخبارات میں چھپی خبر کا اثر انتظامیہ پر بڑی سرعت کے ساتھ ہوتا ہے۔مراٹھی روزنامہ نے بھی مقامی۹ سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے اور ہم بہت حد تک مقامی سطح پر مسلمانوں کی آواز ایوان اقتدار تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اردو ہفتہ روزہ کوکن کی آواز مسلمانوں میں بیداری لانے کیلئے اور مراٹھی روزنامہ رائے گڑھ چا آواز انتظامیہ تک مسلمانوں کی آواز پہنچانے اور ان کے حقوق کی لڑائی کیلئے ہے ۔۲۲؍جون کو صبح ۱۰؍بجے سے دوپہر تک تیرہویں سالگرہ پر ایک شاندار جشن کا پرگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔جس میں ملک و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں محبان اردو تشریف لارہے ہیں ۔اس جشن کے موقع پر اردو کی بعض مقتدر ہستیوں کی عزت افزائی کی جائیگی اور انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا ۔نیز کوکن کی آواز اور رائے گڑھ چا آواز کے آئندہ کے عزائم پر تبادلہ خیال ہوگا ۔یہ باتیں کوکن کی آواز کے ایڈیٹر دلدار پورکر نے ایک سوال کے جواب میں بتائیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...